نواز شریف خود وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، انیق ناجی کا دعویٰ

FHNtvMwWYAIQEt2

سینئر صحافی وتجزیہ کار انیق ناجی نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف خود وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔

عالیہ شاہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انیق ناجی نے کہا کہ وہ لوگ جوملکی سیاست میں کردار ادا کرسکتے ہیں ان سے روابط ہیں ، ملک میں آنے والی تبدیلی سے متعلق جو اشارے دیئے جارہے ہیں اس کا وقت دور نہیں ہے۔

انیق ناجی نے کہا نواز شریف سے ملاقات سے قبل میرا خود یہ ماننا تھا کہ میاں صاحب خود اب عملی سیاست میں دلچسپی نہیں لیں گے اور آئندہ انتخابات میں مریم نواز شریف ہی مسلم لیگ ن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کی امیدوار ہوں گی۔


انیق ناجی نے کہا کہ لیکن کل 3 گھنٹے کی ملاقات کے بعد میرا تاثر زائل ہوگیا اور مجھے شدت سے یہ احساس ہوا کہ میاں صاحب کا ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ آئندہ انتخابات میں خود ہی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ نواز شریف کے علاوہ مسلم لیگ ن میں کوئی ایسی شخصیت نہیں ہے جس پر پوری پارٹی کا اتفاق ہو۔

https://twitter.com/x/status/1473989465836343298
صحافی نے کہا کہ ملاقات کے دوران نواز شریف ملکی سلامتی کے حوالے سے پریشان نظر آئے مگر وہ مایوس نہیں تھے، تین ساڑھے تین گھنٹے کی اس بیٹھک میں جس میں اسحاق ڈار، ناصر بٹ سمیت دیگر ن لیگی رہنما بھی موجود تھے نواز شریف پر امید اور پر عزم نظر آئے۔

واضح رہے کہ انیق ناجی معروف کالم نگار نذیرناجی کا بیٹا ہے، انیق ناجی نے پہلے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر رکھا ہے اور چند روز پہلے انیق ناجی نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1473356382070059019
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
مسئلہ نواز شریف نہیں ہے۔
مسئلہ ہے وہ یلبللڑ عوام جو نواز شریف کی راہ تک رہی ہے۔
ایسی قوم کو انجیئرنگ کرکے گوار رکھا گیا ہے۔
پسماندگی اس قوم نے میراث کی طرح سنبھال رکھی ہے۔
تبدیلی کے نام سے ہی اسی عوام کو چڑ ہے۔
عوام اس نہج پر پہنچ چکی ہے جب اسکی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم کردی گئی ہے۔
ایسی مفلوج سوچ عوام کو سمجھنے ہی نہیں دے رہی کہ کتنی مہنگائی بین القوامی ہے اور کتنی مقامی ہے۔
اس سے بڑھ کر زوال اور کیا ہوگا کہ جو شخص نظام کو ٹھیک کرنے کی بات کرے اسکے مقابلے میں چوروں کی حمایت کے لیے ٹیوی اینکرانِ لفافی میدان میں اتر آئیں۔
عوام کی عقل دیکھو
جنہوں نے کبھی سچ ہی نہیں بولا
انہیں کی بک بک پر یقین کرتی ہے
جب ١٠٠ میں سے صرف ٣٠ لوگ اپنا نام لکھ سکتے ہوں تو پھر یہی ہوتا ہے
 

Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
Establishment is not stupid, but it is corrupt. They favor corrupt and compromised leadership as it is much easier to manipulate them than an honest one as they are experiencing it now. Like the West, they will always back corrupt and incompetent people to lead this country to stay relevant.
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
عوام کی عقل دیکھو
جنہوں نے کبھی سچ ہی نہیں بولا
انہیں کی بک بک پر یقین کرتی ہے
جب ١٠٠ میں سے صرف ٣٠ لوگ اپنا نام لکھ سکتے ہوں تو پھر یہی ہوتا ہے
بہت عقلمند عوام ہیں. روٹی کو چوچی نہیں بولتے. اپنا نفع نقصان خوب جانتے ہیں اسی لئے چوروں کو سپورٹ کرتے ہیں سپورٹ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ عوام کی اکثریت اندر سے خود چور ہے. جج ہوں، سرکاری افسران ہوں، جرنیل، وکیل صحافی، دکاندار، مولوی ہوں یہ آسمان سے نہیں آتے بلکہ اسی عوام کا حصہ ہیں. پاکستان میں ایماندار وہی ہے جسے موقع نہ ملا ہو. ایک چور اور بے ایمان کبھی بھی ایماندار کو دل سے سپورٹ نہیں کرسکتا
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
بہت عقلمند عوام ہیں. روٹی کو چوچی نہیں بولتے. اپنا نفع نقصان خوب جانتے ہیں اسی لئے چوروں کو سپورٹ کرتے ہیں سپورٹ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ عوام کی اکثریت اندر سے خود چور ہے. جج ہوں، سرکاری افسران ہوں، جرنیل، وکیل صحافی، دکاندار، مولوی ہوں یہ آسمان سے نہیں آتے بلکہ اسی عوام کا حصہ ہیں. پاکستان میں ایماندار وہی ہے جسے موقع نہ ملا ہو. ایک چور اور بے ایمان کبھی بھی ایماندار کو دل سے سپورٹ نہیں کرسکتا
سر اگر اپنا نفع اور نقصان جانتے ہوتے
تو ان کے بچے گٹر میں گر کے مرتے؟
ہاں مڈل کلاس منافق اور خود غرض ضرور ہے
باقی نچلا طبقہ انتہائی جاہل اور معصوم ہے
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
سر اگر اپنا نفع اور نقصان جانتے ہوتے
تو ان کے بچے گٹر میں گر کے مرتے؟
ہاں مڈل کلاس منافق اور خود غرض ضرور ہے
باقی نچلا طبقہ انتہائی جاہل اور معصوم ہے
نہیں جناب یہ معصوم اور جاہل نہیں ہے. ہم تصویر کا ایک رخ دیکھ ہیں کہ غریب عوام تکلیف کا شکار ہیں. اس ملک میں ہر شخص (اکثریت) ہی اپنے اپنے دائرہ کار میں ظالم ہے اور یہ الله کی سنت ہے وہ ایک ظالم پر دوسرا ظالم مسلط کردیتا ہے. چونکہ انسان اپنی حرکت کہ سبب الله کہ عذاب کا مستحق ہوتا ہے تو الله، جو کہ بہترین پلانر ہے بطور سزا اس سے ایسے کام کرواتا ہے کہ اسکو احساس ہی نہیں ہوتا کہ وہ اپنی قبر خود کھود رہا ہے
 

Mikkix

Minister (2k+ posts)
Shareef is not kicking out but will become PM by the grace of punjabi military and establishment. Mark my words here.
 

Back
Top