سینئر صحافی وتجزیہ کار انیق ناجی نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف خود وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔
عالیہ شاہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انیق ناجی نے کہا کہ وہ لوگ جوملکی سیاست میں کردار ادا کرسکتے ہیں ان سے روابط ہیں ، ملک میں آنے والی تبدیلی سے متعلق جو اشارے دیئے جارہے ہیں اس کا وقت دور نہیں ہے۔
انیق ناجی نے کہا نواز شریف سے ملاقات سے قبل میرا خود یہ ماننا تھا کہ میاں صاحب خود اب عملی سیاست میں دلچسپی نہیں لیں گے اور آئندہ انتخابات میں مریم نواز شریف ہی مسلم لیگ ن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کی امیدوار ہوں گی۔
انیق ناجی نے کہا کہ لیکن کل 3 گھنٹے کی ملاقات کے بعد میرا تاثر زائل ہوگیا اور مجھے شدت سے یہ احساس ہوا کہ میاں صاحب کا ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ آئندہ انتخابات میں خود ہی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ نواز شریف کے علاوہ مسلم لیگ ن میں کوئی ایسی شخصیت نہیں ہے جس پر پوری پارٹی کا اتفاق ہو۔
https://twitter.com/x/status/1473989465836343298
صحافی نے کہا کہ ملاقات کے دوران نواز شریف ملکی سلامتی کے حوالے سے پریشان نظر آئے مگر وہ مایوس نہیں تھے، تین ساڑھے تین گھنٹے کی اس بیٹھک میں جس میں اسحاق ڈار، ناصر بٹ سمیت دیگر ن لیگی رہنما بھی موجود تھے نواز شریف پر امید اور پر عزم نظر آئے۔
واضح رہے کہ انیق ناجی معروف کالم نگار نذیرناجی کا بیٹا ہے، انیق ناجی نے پہلے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر رکھا ہے اور چند روز پہلے انیق ناجی نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1473356382070059019
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2nawazumeedwar.jpg