
نواز شریف کی وطن واپسی کیلیے ن لیگ نے کمرکس لی
سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا مشن بنالیا گیا، ن لیگ نے راہیں ہموار کرنے کیلیے کمرکس لی، نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا خاتمہ سب سے اہم ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلیے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں،قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اس بات کا امکان ہے کہ نااہلی کی مدت 5 سال کر دی جائے جس سے نواز شریف کی نااہلی ختم ہو جائے گی،مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق اس قانون سازی کیلیے سادہ اکثریت ہی کافی ہے۔
۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ نواز شریف ستمبر میں پاکستان واپس آ ر ہے ہیں،سابق وزیراعظم علاج کیلیے 2019 میں برطانیہ چلے گئے تھے اور پانامہ ریفرنسز میں عدالت کی طرف سے دی گئی چار ہفتے کیں مدت میں وہ واپس نہیں آئے، جس کے بعد ان کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے گئے تھے۔
نواز شریف واپس آکر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے یا پھر پہلے انھیں قانون کا سامنا ہوگا، یہ سوال بھی گردش کررہے ہیں،احسن اقبال نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق جاوید لطیف کے دعوے پر کہا تھا کہ پارٹی سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے میرے پاس نواز شریف کی وطن واپسی کی کوئی معلومات نہیں البتہ جاوید لطیف کے پاس کوئی خاص معلومات ہوں تو مجھے علم نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawaz-sharif-nahali-5-yr.jpg