PkRevolution
Chief Minister (5k+ posts)

نواز اسمبلیاں تحلیل کر دیں
اس وقت کئی مذاکراتی راونڈ ہونے کے باوجود حالات کسی نتیجہ کی جانب نہیں پہنچ رہے
پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک اپنے استعفی' کے مطالبات پر قائم ہیں اور قائم رہیں گے۔ اسلام آباد سے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اگر حکومت طاقت کا استعمال کرنا چاھے گی تو فوج نے واضح الفاظ میں حکومت کو اس غلط حرکت سے باز رہنے کی سختی سے تلقین کر رکھی ہے
ایک جانب فوج پر جھوٹ بول کر، فوج اور احتجاج کرنے والوں کے خلاف مسلسل پارلیمنٹ سیشن چلا کر حالات کو دانستہ مزید خراب کیا گیا تو دوسری جانب ملک دشمن جنگ گروپ کی فوج مخالفت پر حکومت دوبارہ خاموش تماشائی بنی رہی
کل تحریک انصاف کی جانب سے جو تحریری شرائط حکومت کو پیش کی گئی تھیں اس کا جواب حکومت نے کچھ یوں دیا٫
ایک-
حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنائے گی۔ کمیشن کے اراکین کی تقرری کا فیصلہ موجودہ پارلیمنٹ کے اندر بیٹھی پارٹیاں کریں گی۔ ہاہاہا- سارے چور
نمبر دو-
جن پارلیمنٹ کے اراکین کے خلاف دھاندلی ثابت ہوگئی وہ اپنی مدت پوری کریں گے کیونکہ ایسا کوئی طریقہ کار موجود نہیں کہ انہیں ہٹایا جا سکے، جب تک کے وہ خود استعفی' نہیں دیتے۔- ہاہاہا۔
ان شرائط پر کوئی صحت مند سوچ رکھنے والا یہ نہیں کہہ سکتا کہ عمران خان یا طاہر القادری اسے تسلیم کریں گے
پارلیمنٹ کے اندر کا ماحول بھی زہر آلود ہوچکا۔ ایم کیو ایم کے اراکین کے استعفے بھی الطاف حسین کے پاس پڑے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی حالات مزید خراب کرنے پر آج دوسرا رخ دکھانے کا عندیہ دے دیا
ن لیگی اس خاندانی بادشاھت سے چھٹکارا حاصل کریں۔ جمہوریت سیکھنے کا وقت آچکا۔ دھائیوں پرانے سسٹم کو اکھاڑ پھینکیں
پاکستانی عوام کا قتل عام کر کے اور فوج پر غلط الزام تراشی کر کے نواز شریف کی پارٹی عوامی ہمدردیاں ویسے ہی کھوچکی ہے۔ کرپشن، مہنگائی، لوڈشیڈنگ، پاکستانی عوام پر بے پناہ قرضوں کا بوجھ ان کا حل نواز شریف کے پاس نہیں
حالات کا تقاضہ یہ ہے کہ نواز شریف اسمبلیاں تحلیل کر دیں
یہی پاکستان اور پاکستانی عوام کے مفاد میں سب سے بہتر ہے
Last edited by a moderator: