نوازشریف کے بلامقابلہ ن لیگ کے صدر بننے پر سوالات کھڑے ہوگئے

bilak111h1h.jpg

نوازشریف بلامقابلہ منتخب ہوکر ن لیگ کے دوبارہ صدر بن گئے ہیں۔انکے مدمقابل کوئی امیدوار نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ بلامقابلہ ہی کامیاب ہوکر 6 سال بعد صدر بن گئے۔

الیکشن 2024 سے قبل جب بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیرمین تحریک انصاف منتخب ہوئے تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اعتراض اٹھایا کہ بلامقابلہ الیکشن میں بھی ووٹنگ ہونی چاہیے ۔

انہوں نے سوال کیا کہ بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوگئے؟ سب کے سب بلامقابلہ منتخب ہو گئے؟

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پی ٹی آئی وکیل پر طنز کیا کہ سب عہدوں پر بلامقابلہ منتخب ہوگئے؟ سیاست میں تو بڑی لڑائیاں ہوتی ہیں کہ مجھے ٹکٹ چاہئے،
https://twitter.com/x/status/1795437729855189269
اسی کو بنیاد بناکر اور چند تکنیکی وجوہات کو جواز بناکر تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھین لیا گیا تھا، سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھارہے ہیں کہ تحریک انصاف سے تو بلے کا نشان اس وجہ سے لیا گیا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور باقی لوگ کیوں بلامقابلہ صدر بنے، اب کیا قاضی فائز عیسیٰ ن لیگ سے شیر کا نشان واپس لیں گے؟

صحافی محمد عمیر نےسوال کیا کہ بلا مقابلہ صد منتخب ہونے پر کیا جسٹس قاضی فائز عیسی اس انتخاب کو بھی کالعدم قرار دینگے؟
https://twitter.com/x/status/1795398924796375333
شفقت علی نے سوال اٹھایا کہ ملک میں عام انتخابات سے پہلے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس بنیاد پر پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھینا تھا کہ یہ بلامقابلہ منتخب ہونا کیا ہوتا ہے؟ کیا جمہوریت میں بلا مقابلہ منتخب ہونے کی کوئی گنجائش ہے؟
https://twitter.com/x/status/1795424683933737025
خرم مجتبیٰ نے کہا کہ اکبر ایس بابر کو جگاؤ میاں جی بلامقابلہ صدر بن گئے قاضی صاحب کے پاس جائیں اور اُن کو بتائیں بلامقابلہ کیا ھوتا ھے
https://twitter.com/x/status/1795435350762160574
بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں قاضی القضاۃ قاضی فائز عیسیٰ نے 8 لوگوں کے کہنے پر پارٹی نشان چھینا تھا اور سوال اُٹھایا تھا کہ یہ بلامقابلہ کیا ہوتا ہے؟ کیا قاضی القضاۃ اس پر بھی سوال اُٹھائیں گے
https://twitter.com/x/status/1795409725754155170
طارق متین نے سوال کیا کہ کیا خیال ہے نواز شریف کے معاملے میں قاضی فائز عیسی کیا کریں گے؟
https://twitter.com/x/status/1795414824303939737
 

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)
Dumb argument by youthee journos...

In the PTI case, the PTI workers presented their case in court, contending that they were unlawfully barred from participating in the PTI intra-party election. No similar claims have been made in the PMLN case.
 

Back
Top