نوازشریف کی وطن آمد پر نان سٹاپ کوریج پر اینکرز کیسے تنگ آگئے؟

kak1h1i3hh13.jpg


سوشل میدیا پر ٹوئنٹی فور ایچ ڈی نیوز چینل کے اینکرز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے, جس میں اینکرز نواز شریف کی آمد سے قبل بار بار بریکنگ دینے پر غصہ ہورہے ہیں کہہ رہے ہیں کہ ہم کب سے اسٹینڈ بائے پر ہیں ابھی تک تو نواز شریف آئے بھی نہیں, ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے.

صحافی اور تجزیہ کار صابر شاکر نے لکھا لاڈلے میاں کی کوریج اور ہمارے اینکرز
https://twitter.com/x/status/1751315948487709023

حمزہ نے لکھا میاں نواز شریف کے فلاپ جلسے کے بعد میاں صاحب کو کیسے ٹی وی چینلز سے زبردستی کوریج دلوائی جا رہی تھی۔ ویڈیو لیک ہوگئی,میاں صاحب کے گزشتہ جلسے کے دوران ٹی وی اینکرز کو زبردستی بٹھایا گیا ہے اور اینکرز سے میاں صاحب کی ایک ایک موومنٹ نشر کرائی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1751308807119175702
اینکرز کی ویڈیو دیکھ کر تنقید کی جارہی ہے,مسلم لیگ ن نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نوازشریف سے مناظرے کے چیلنج کو مشروط طور پر قبول کرلیا ہے۔

صدر ن لیگ نے نواز شریف اور بلاول کے درمیان مناظرہ سندھ میں کرنے کی شرط رکھ دی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کل ایک سیاسی لیڈر نے کہا کہ وہ نوازشریف سے مناظرہ کرنا چاہتا ہے، اپنے صوبے میں بلاؤ، نوازشریف معائنہ کرے گا، مناظرہ بھی ہوگا، موازنہ بھی ہوگا۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کل ایک سیاسی لیڈر نے کہا کہ وہ نواز شریف سے مناظرہ کرنا چاہتا ہے، میں نے اس لیڈر کو کہا اپنے صوبے میں بلاؤ، مناظرہ بھی ہوگا، موازنہ بھی ہوگا، اپنے صوبے میں نواز شریف کو دعوت دیں۔
 
Last edited by a moderator:

Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
This will likely be their last telecast. Ruthless mafia believes only in high handedness and brute force.
 

Back
Top