
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے اور کہا ہے کہ وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، میرے بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا۔
وزیر داخلہ نے بیان دیا تھا کہ نواز شریف کو گرفتار کرنے کے لیے کوی بڑی پولیس فورس نہیں چاھیے ھو گی ۔۔ایک بندے کو پکڑنا کوی مشکل کام نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1706586563172610266
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو گرفتار کریں گے، عدالت پیش کریں گے۔
ن لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ اور مریم اورنگزیب نے سخت ردِعمل دیا اور کہا یہ بیان حد سے تجاوز ہے
https://twitter.com/x/status/1706574520176595050
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سرفراز بگٹی نواز شریف کے بارے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں. نواز شریف نے ائیر پورٹ سے کہاں جانا ہے، فیصلہ عوام کرے گی
انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز بگٹی نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں
مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز بگٹی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اُتنی بات کریں نواز شریف نے ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ ۔اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لئے استعمال کریں
https://twitter.com/x/status/1706559733140689010
انہوں نے مزید کہا کہ قائد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نواز شریف اور عوام کا فیصلہ ہوگا۔ .نواز شریف اس ملک کے تین دفعہ کا منتخب وزیراعظم ہیں جس پہ جھوٹے کیس بنا کر بےبنیاد الزام لگا کر ناحق سزا دی گئی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف سے انتقام اور دشمنی لیتے لیتے ملک کا ہر شعبہ برباد کر دیا، عوام کو بھوکا اور بے روزگار کر دیا گیا۔جس کرسی پہ تھوڑی مدت کے لئے بیٹھے ہیں اسے "تاحیات" نہ سمجھنے کی غلط فہمی سے باہر آجائیں، نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں۔2017 سے لے کر اب تک اِس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے اور سازش سے عوام کے ساتھ بہت ناانصافی ہو گئی، اب بس !
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sarfrha11.jpg
Last edited: