نوازشریف سے کہا گیا کہ کوئٹہ میں سواریاں تیار بیٹھی ہیں اٹھا لیں:نصرت جاوید

nawaz-sharif-balochistan.jpg


یہ کمپرومائز ہو سکتا ہے کہ شریف خاندان سے کوئی وزیراعلیٰ نہ بنے وہ قصور کے ملک صاحب بن جائیں: سینئر صحافی

سینئر صحافی وتجزیہ کار نصرت جاوید نے نجی ٹی وی چینل پبلک ٹی وی کے پروگرام خبر نشر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے کوئٹہ جانے نے ثابت کیا ہے کہ آپ کو کوئٹہ جانا ہو گا جہاں سواریاں تیار ہیں انہیں لادیے اور واپس آجائیں۔ نوازشریف ہر طرح کا سودا کرنے کو تیار ہو جائیں گے لیکن پنجاب ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے اور دوسرا آپشن یہی ہے کہ نوازشریف لندن واپس چلے جائیں۔

https://twitter.com/x/status/1724461513350717571
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو پورا چاند دے دیں، ستارے دے دیں مگر پنجاب نہیں دوں گا، یہ کمپرومائز ہو سکتا ہے کہ شریف خاندان سے کوئی وزیراعلیٰ نہ بنے وہ قصور کے ملک صاحب بن جائیں۔ پنجاب کا آئندہ وزیراعلیٰ پاکستان مسلم لیگ ن ہی ہو گا جسے نوازشریف ہی نامزد کریں گے ورنہ یہ کہیں گے کہ میں اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہوں، حکومت نہیں لوں گا۔

https://twitter.com/x/status/1724461413903880363
نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جن کو غدار کہا اور کہا کہ لوٹوں کی یہ جگہ نہیں ہے اور یہ کہنا کہ میں کے گھر آگیا ہوں آپ واپس آجائو، میرا خیمہ آپ کے لیے کھلا ہے۔ نوازشریف اتنی اچھی سیاست کر رہے ہیں کہ سب کچھ ہونے کے بعد انہیں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ آپ نامزد کریں اور آپ وزارت عظمیٰ میں آکر اپنی انا بحال کر لیجئے گا اور اللہ اللہ کیجئے گا۔

https://twitter.com/x/status/1724461403057291374
انہوں نے کہا کہ 1993ء میں منظور احمد وٹو کے پاس 19 سیٹیں تھیں لیکن میاں نوازشریف نے پنجاب محترمہ بینظیر بھٹو کو نہیں دیا تھا۔ کیا 2018ء میں عمران خان کو بھی یہ مشورہ نہیں دیا گیا تھا کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنا دیں، ایسا نہیں ہوا تو بعد میں عثمان بزدار کو ڈسمس کروانے کے بعد بالآخر پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنوایا گیا۔
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
Nusrat Javed kay andar ka Pipliya bol raha hay !

remember this character was sent to Harvard by Benazir in late 80s on state expense to learn "journalism"

ofcourse, Nusrat enjoyed Boston's bars & clubs and failed the course.

This is the same Nusrat who called "Ek Zardari Sab Pay Bhari" when PPP broke a deal with PTI for Senate Elections and elected BAP's Sanjrani as Chairman