نوازشریف اور جہانگیرترین کی تاحیات نااہلی کا معاملہ: سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی
تفصیلات کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار احس بھون نے تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست دائر کردی۔
اپنی درخواست میں انہوں نے موقف اپنایا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 184 بٹا 3 کے اختیار کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور سرانجام نہیں دے سکتی۔آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہیں ملتا۔
درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے۔