روایت سے ہٹ کر راۓ دی ہے
پاکستان کے جملہ مکاتبِ فکر کے غیرمتنازعہ جید علماء کرام کا کل اجلاس ہوا- سوال وہی درپیش تھا کہ کوروناوائرس ایسی متعدی مرض کی صورت میں
مساجد میں صلٰوت وقیام کا اجتماعی سلسلہ جاری رکھا جاۓ یا موقوف
یہ مسئلہ صرف پاکستانی مسلمانوں کا نہیں، کاشغر تا ساحلِ نیل سبھی مسلم ریاستوں کے کلمہ گوؤں کا ہے- ایسی صورتحال میں علماء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دینی تعلیمات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوۓ ایک عام مسلمان کی راہنمائی کریں
عرب وعجم کے کئی ممالک کے برعکس پاکستانی علماء نے مساجد میں باجماعت نماز کا سلسلہ قائم رکھنے پر زور دیا- البتہ اس میں کئی شرائط (آسانیاں) بھی بیاں کیں- مصافحہ ومعانقہ نہ ہو، فرش پر ادا ہو، اگر ممکن ہو تو مسجد کی چھت پر پڑھیں جہاں دھوپ پڑتی ہو، مصلا گھر سے لائیں، وضو گھر پر کریں، مساجد کی صفائی برقرار رکھیں، بیمار یا کمزور حضرات آنے سے پرہیز کریں- ان تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود اگر کوئی تشویش میں مبتلا ہے تو گھر پر نماز کا اہتمام کرے
میرے خیال میں علماء نے جہاں تک ممکن تھا، گنجائش بتا دی- کچھ ذمہ داری عوام کی بھی بنتی ہے کہ وہ بھی ان ہدایات کا خیال رکھیں
رب کریم وباء سے چھٹکارا دلاۓ اور دھرتی کے باسیوں پر رحم فرماۓ