hmkhan
Senator (1k+ posts)
نصیربھائی کا چیلنج اور آفتاب اقبال کی دو نمبری
جیو کے پروگرام "خبرناک" جس کے میزبان آفتاب اقبال ہیں چند ہفتوں سے لائیو یعنی
براہ راست نشر کیا جارہا ہے جبکہ اس سے قبل یہی پروگرام ریکارڈٹ نشر ہوتا تھا جس میں حسب ضرورت ایڈیٹنگ کرکے اس پیش کیا جاتا تھا
اس مذکورہ پرگرام میں" نصیربھائی " نامی شخص پروگرام میں شریک مہمانوں اور آجکل براہ راست ناظرین سے بذریعہ ٹیلیفون نصیر بھائی کا چیلینج کے عنوان سے گائے گئے فلمی گانوں
کے گلوکار/گلوکارہ فلم کا نام وغیرہ بتا کر داد وصول کرتےہیں سے
آفتاب اقبال کی جانب سے انسانی کمپیوٹر کہلوائے جانے والے
نصیر بھائی کے بقول انہیں اس میں 40 سال کا بطور فلمی گانوں کی ریکارڈنگ جو کہ ان کا
ذریعہ معاش بھی ہے کا تجربہ ہے بحرحال یہ دعوی' کہاں تک درست ہے جب سے یہ پروگرام لائیو نشر ہونا شروع ہوا اس کا پول آہستہ،آہستہ کھلتا جا رہا ہے گزشتہ تین چار پروگرام مجھے دیکھنے کا اتفاق ہواجس میں ہونے والی غلطیوں کی نشاندھی کرنا چاہوں گا
مورخہ23 اگست کے پروگرام میں قصور سے محترمہ سلمی' صاحبہ نے یہ گانا گنگنایا
اپلم جپلم جپ لائی رے دنیا کوچھوڑ
تیری گلی آئی رے، آئی رے،آئی رے
نصیر بھائی نے جواب میں بتایا کہ یہ گانا لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے نے گایا اورفلم کا نام آزاد ہے
اب فلم کے نام تک تو ٹھیک ہے یہ گانا فلم آزاد کاہے ستارے دلیپ کمار،مینا کماری
جبکہ یہ نغمہ دو بہنوں لتا منگیشکر اور اوراوشا منگیشکر نے گایا تھا
یہاں میں آپ کی دلچسپی کے لئے یہ بتاتا چلوں کہ فلم میں بھی یہ گانا دو بہنوں سائی اور
شوبھا لکشمی پر فلمایا گیا ان دونوں بہنوں نے اس گانےمیں بہترین کلاسیکل رقص(بھارت ناٹیم
کا بھرپورمظاہرہ کیا ہے کبھی موقعہ ملے تو ضرور ملاحظہ کیجئیےآپ میری رائے سے ضروراتفاق کریں گے
اسی پروگرام میں کراچی سے مشہورکامیڈین شکیل صدیقی نے یہ گانا گایا
یاد کیا دل نے کہاں ہو تم
جھومتی بہار ہے کہاں ہوتم
پیار سے پکار لو جہاں ہو تم
نصیربھائی نےاس کا جواب یہ دیا گلوکارہیمنت کماراورلتا منگیشکر فلم کا نام پپیتہ ہے
آفتاب اقبال نے لقمہ دیا کہ نہیں فلم کا نام ببیتا ہے
جبکہ گلوکاروں کی حد تک تو ٹھیک ہےلیکن فلم کا نام دراصل پتیتا ہے ستارے
دیوآنند،اوشا کرن
مورخہ5 ستمبرکے پروگرام میں مسزنعیم نے اسلام آ باد سے بذریعہ فون یہ گانا گنگایا
وقت نے کیا،کیا حسیں ستم
تم رہے نہ تم ہم رہے نہ ہم
نصیر بھائی کا جواب کچھ اس طرح تھا گلوکارہ گیتا دت فلم کا نام پوجا کے پھول جبکہ یہاں بھی گلوکارہ تو گیتا دت ہی ہیں جبکہ فلم کا اصل نام ہےکاغذ کےپھول ستارے
گرودت،وحیدہ رحمان
اور کل ہی کے پروگرام مورخہ 19 ستمبر شہباز صاحب نے چکوال سے یہ گانا گایا
دل سے بھلا دو تم ہمیں
ہم نہ تمہیں بھلائیں گے
روٹھ کے جانے والے
ہم دنیا سے روٹھ جائیں گے
نصیر بھائی کا جواب انتہائی مضحکہ خیز تھا انہوں نے یہ جواب دیا گلوگارہ ثریا فلم بڑی بہن
اور موسیقار کا نام حسن لال بھگت رام ہے
جبکہ اب تک بیان کردہ تمام گانوں میں موصوف نے کہیں فلم کا نام غلط بتایا اور کہیں
گلوکار/گلوکارہ کا مگر یہاں تو گنگا ہی الٹی بہا دی دراصل گلوکارہ ہیں لتا منگیشکر فلم کا نام
ہے پتنگا ستارے نگار سلطانہ،شیام اور موسیقار تھے سی رام چندر
اور ستم بالائے ستم نصیر بھائی کے اس جواب پر میزبان آفتاب اقبال اور مہمان صوبائی وزیر
عطا محمد مانیکا نے بھر پور تالیاں بجائیں اور نصیر بھائی کو شاباش دی
ابھی تو میں مصروفیات کی وجہ سے چند ہی لائیو پروگرام ہی دیکھ پایا ہوں جس کی جھلک
آپ کو دکھا دی اب ذرا سوچئیے کہ ریکارڈیڈ پروگراموں کو ایڈیٹ کرکے کتنی دو نمبری کی جاتی ہو گی جبکہ لائیو پروگرام میں ایڈیٹنگ کی سہولت نہیں ہوتی اور غلطی پکڑی جاتی ہے