
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی خوشامد میں معروف بھارتی اداکارہ ہیما مالنی نے مضحکہ خیز بیان دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی رہنماؤں نے نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ وہ یوکرین پرروس کے حملے کے معاملے میں اپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے جنگ رکوا دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہرکوئی چاہتا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی یوکرین کی جانب سے جنگ رکوانے کی کوشش کریں، مودی جی ضرور یوکرین جنگ رکوادیں گے، مودی بھارت کو وہاں لے گئے ہیں کہ دنیا دیکھ کرحیران ہے۔
ہیما مالنی نے دعوی کیا کہ نریندرمودی ایک عظیم رہنما بن چکے ہیں، دنیا میں جب بھی کوئی مسئلہ ہوعالمی رہنما ان سے رابطہ کرتے اورمدد مانگتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9hemamalinimodowar.jpg