haidhu80
MPA (400+ posts)

دوسرے وعدے پر اعتراض کہ ظلم کا خاتمہ کرے گا لیکن اپنے گھر پر مہمانوں کو کھانا نہیں کھلاتا اور یہ خود بہت بڑا ظلم ہے۔۔۔ اللہ کے بندے آپ کے نزدیک صرف ظلم یہ ہے کہ کسی نے آپکو کھانا نہیں کھلایا۔ یہ آپکا معیار ہے ظلم کا تو ہم یہ ظلم ضرور کرینگے، رشوت کا کھانا نا کھلاکر۔
تیسرے وعدے پر اعتراض کہ جینا مرنا تو سب کا اپنے وطن کیلئے ہوتا ہے تو اس میں کیا خاص بات ہے۔ لوگوں نے جیل کاٹھی ہے اور پھانسی پر چھڑے ہیں۔ اگر کوئی جیل گیا ہے یا پھانسی چھڑا ہے تو اپنے مفادات کیلئے۔ سب کو پتا ہے کہ باہر جاکے کیا کیا ہے۔ مال پاکستان میں بناتے ہیں اور باہر لیکر جاتے ہیں۔ اگر ناجی صاحب کو سمجھ نہیں آتی کسی بات کی تو کسی سے پوچھ لیا کرے۔
اگلے وعدے پر اعتراض کہ اقتدار سے فائدہ نہیں اٹھائے گا تو اس کی تفصیلات کیا ہے۔ کیا ناجی صاحب کو پتا نہیں کہ کونسے فوائد ہیں جو اقتدار سے اٹھائے جاسکتے ہیں؟ ان فوائد میں لفافہ جرنلزم بھی شامل ہے اور اپنے مرضی کی بھرتیاں بھی۔ اگر ناجی صاحب کو پتا نہیں تو بتادے اور ہم ان کو بتا دینگے کہ فوائد کیا ہوتی ہیں۔
اگلے وعدے پر اعتراض کہ بیرونی ملک پاکستانیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ ناجی صاحب سوال مشرق کا کرتے ہیں اور جواب مغرب کا دے رہے ہیں۔ ہمیں پتا ہیں کہ بیرونی ملک پاکستانیوں کےمسائل کیا ہیں اور کس طرح ان کو حل کیا جاسکتا ہیں۔
یہ کام ہم انسان ہی کرینگے اور اس کے لیئے نا انبیاء کی ضرورت ہے اور نا ہی اولیاء کی اور انشاءاللہ ایسا ہی ہوگا۔