
وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، ان کے بھائی وسیم افضل چن کا بڑے بھائی کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق بڑے بھائی ندیم افضل چن کے پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے پر وسیم چن نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا، انہوں نے کہا کہ ندیم افضل چن کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، اس فیصلے میں والد صاحب یا ہم بھائیوں کی حمایت حاصل نہیں ہے۔
وسیم چن نے مزید کہا کہ افضل چن نے اپنے لئے بہتر سمجھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بہتر چل سکتے ہیں، انہوں نے اپنی سیاسی راہیں ہم سے جدا کر لیں، تاہم اس فیصلے میں ان کو سپورٹ نہیں کرتے۔
انہوں نے تحریکح انصاف کے مینڈیٹ کی پاسداری کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مینڈیٹ کی پاسداری کریں گے، ہمیں عمران خان پر مکمل اعتماد ہے، ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1500299858082734082
قبل ازیں، ندیم افضل چن چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی رہائشگاہ پرپہنچے جہاں انہوں نے بلاول کا استقبال کیا اور میڈیا کے سامنے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ میں نے جب دو دہائی قبل سیاسی سفر شروع کیا تو پاکستان پیپلزپارٹی سے کیا ، پھر درمیان میں ایک فیصلہ آگیا ، اسے میری مجبوری کہیں یا غلطی ، ایک غلط فیصلہ کیا جس کو کھلے دل سے قبول کرتا ہوں ، لیکن جب میں نے پی ٹی آئی جوائن کی تب بھی عمران خان کو بتایا کہ کل بھی بھٹو والا تھا ، آج بھی بھٹو والا ہوں اور ہمیشہ بھٹو والا رہوں گا۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں آصف علی زرداری کا ، بلاول بھٹو کا اور اپنے پرانے بھائیوں کا جنہوں نے واپس آنے پر مجھے عزت دی، میرے فیصلے سے میرے حلقے کے عوام اور زمیندار طبقہ بہت خوش ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18nadeemchanbrother.jpg