
راولپنڈی کے ایک نجی اسپتال میں لاکھوں روپے کے بل کیلئے ایک انتقال کرگئے مریض کو 3 دن تک وینٹی لیٹر پر رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسانیت سوز واقعہ راولپنڈی کے نجی اسپتال میں پیش آیا جہاں 13 سالہ سید ذوہیب شاہ زیر علاج تھا ، اسپتال میں آپریشن کے بعد لڑکے کا انتقال ہوگیا تاہم اسپتال انتطامیہ نے لڑکے کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا۔
ذوہیب کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال عملے نے مردہ حالت میں ذوہیب کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا اور آپریشن کی ڈھائی لاکھ روپے فیس ادا ہونے تک بتاتے رہے کہ آپ کا بچہ زندہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1825037100271763682
لواحقین نے الزام عائد کیا کہ 3 دن تک ڈاکٹر یہ کہتے رہے کہ آپ کا بچہ زندہ ہے، ہم سے ڈھائی لاکھ روپے فیس لی گئی اور فیس کی ادائیگی کے بعد بتایا گیا کہ بچہ انتقا ل کرگیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/21nijihsppiataventilater.png