
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں کہا کہ اُنہوں نے اہلیہ دانیہ شاہ کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پہلی اور دوسری اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ گوکہ دونوں کو طلاق نہیں دی لیکن وہ دونوں غیرت مند اور باحیا تھیں دونوں نے میری عزت کی حفاظت کی، اُن دونوں نے پہلے اپنے نام کے ساتھ میرا نام ہٹایا اور پھر طلاق مانگی۔

دانیہ کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "اور تُم کتنی بہادر ہو کہ 15 سال کی عُمر میں طلاق لینے چل پڑی ہو۔ میں اب تمہیں اَن فالو کرتا ہوں"۔
یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔ اس خاتون نے عامر لیاقت کےخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپے حق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ یہی نہیں دانیہ نے عامر لیاقت سے ایک لاکھ روپے ماہانہ نان ونفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔
تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ بہاولپور میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کر دی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17ammirunfollwdaniashah.jpg