نجم سیٹھی سے PCBآفیشلی آؤٹ،حکومت نےعبوری مینجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

7najamdentify.jpg

وزیراعظم شہبازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان کسی جھگڑے کا باعث نہیں بننا چاہتا: نجم سیٹھی

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کو نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

عبوری مینجمنٹ کمیٹی کو تحلیل کرنے کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 19 اور 20 جون کی درمیانی شب گزشتہ روز مکمل ہو چکی ہے جس کے بعد سربراہ عبوری مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کے علاوہ تمام ممبران بھی غیرفعال ہو چکے ہیں۔


وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق عبوری مینجمنٹ کمیٹی کو اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی معاملے میں فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں۔ سربراہ مینجمنٹ کمیٹی کی طرف سے ٹویٹر پیغام میں چیئرمین شپ سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف اور مصطفیٰ رمدے کو بورڈ آف گورنرز کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا تھا کہ: میں وزیراعظم شہبازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان کسی جھگڑے کا باعث نہیں بننا چاہتا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے غیریقینی صورتحال نقصان دہ ہوگی، ایسے حالات میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔ ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کے ناموں کی منظوری کے بعد بورڈ آف گورنرز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1670882420139126801
دریں اثنا وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ ذکاء اشرف ہی آئندہ چیئرمین پی سی بی ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں وزیراعظم نے نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی عبوری مینجمنٹ کمیٹی قائم کی تھی، جس کی مدت 4 ہفتے کی توسیع کے بعد آج ختم ہو گئی ہے۔
 

Back
Top