نثار کھوڑو سیلاب متاثرین کے نرغے میں آ گئے، لوگ برس پڑے،نعرےبازی

17%D9%86%DB%8C%D8%B3%D8%A7%D8%B1%DA%A9%DA%BE%DB%81%D8%B1%DB%81%D8%B3%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%A8%D9%85%D8%A6%D8%AA%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%B9%D9%88%D9%86.jpg

سندھ کے سیلاب متاثرین رہنما پیپلزپارٹی کو دیکھ کر پھٹ پڑے، شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین نے گھیر لیا اور شدید نعرے بازی کی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ضلع لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی میں پیش آیا جہاںسیلاب مaتاثرین نے نثار کھوڑو کی گاڑی کو دیکھ کر انہیں گھیر لیا، تاہم نثار کھوڑو نے گاڑی سے اتر کر سیلاب زدگان کے مسائل سننا شروع کردیئے۔


سیلاب زدگان نے بتایا کہ علاقے سے بارش کا پانی تاحال نہیں نکالا گیا، تعفن اور گندگی سے بیماریاں پھوٹ رہی ہیں، سیلاب ہمارا سب کچھ بہا کے لےگیا ہے، ہمیں کوئی پوچھنے تک نہیں آیا۔

ہجوم میں ایک شخص نے نثار کھوڑو کو بتایا کہ وہ پیپلزپارٹی کا مقامی عہدیدار ہے سیلاب میں اس کا گھر بھی بہہ گیا ہے مگر پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے اس کی بھی داد رسی نہیں کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیلاب متاثرین نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو دیکھ کر بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا جس کے بعدآغاسراج درانی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر دورہ مکمل کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے تھے۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
sirf ehtejaj nahi.. in haramion ko jahanum wasil kerna zaroori hai.. ye takkay takkay ke dallay aaj jagirdar banay phirtay hain
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
ان حرام زادوں کو جوتے مارو صرف نعرے سن کر ان پر کوئی اثر نئیں ہوگا