Arslan
Moderator
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں نان بائیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں شٹرڈاﺅن ہڑتال کردی ہے جس سے شہریوں اور خصوصاً کنواروں کوکھاناکھانے میں مشکلات کا سامناہے ۔ ذرائع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیاتھاکہ 130گرام کی تیارروٹی دس روپے میں بیچنے کی اجازت دی جائے جسے انتظامیہ نے مسترد کردیا۔ مطالبہ مسترد ہونے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے تنور بند کردیے اور جو تنور کھلے ہیں وہاں چھ روپے کی روٹی 15روپے تک فروخت ہورہی ہے ۔ تنور بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے
source
source