
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے ایک ٹوئٹ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ نام نہاد وزیراعظم ہیں جبکہ ان کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ جنرل صاحبان کو بھی دنیا بھر میں سبکی کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ "جناب نام نہاد وزیر اعظم آپ کو شائد احساس نہ ہو لیکن آپ کی انتہائی گری ہوئی خوشامد سے پاکستان اور جرنل صاحبان کو دنیا میں شدید سبکی کا سامنا ہے"۔
انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا "نام نہاد ہی سہی وزیراعظم کچھ بھرم رکھتا ہے کہ ملک وہ چلا رہا ہے اور اسے عوام کا مینڈیٹ ہے آپ نے ہر بھرم ہی ختم کر دیا ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1566654041429782529
فواد چودھری نے شہبازشریف کو ان کے ایک ٹوئٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا جس میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ اداروں کو بدنام کرنے کیلئے عمران نیازی کی نفرت انگیز گفتگو ہر روز ایک نئی سطح کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف براہ راست کیچڑ اچھال رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان عسکری قیادت کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ ان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ اور کمزور کرنا ہے۔