ناروال :داماد کے ہاتھوں سسر قتل،سسرالیوں نے داماد کو مارڈالا

crimm1n11.jpg


نارووال: کے گاؤں بڈھاڈھولہ میں داماد نے فائرنگ کرکے سسر کو قتل کردیا جبکہ ساس سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔۔ سسرالیوں کے تشدد سے داماد بھی جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی عرفان ناراض بیوی کو لینے بڈھا ڈھولہ گاؤں آیا ہوا تھا تلخ کلامی ہونے پر اس نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اس کا سسر صادق موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اسکی ساس جمیلہ بی بی،گاؤں کا ایک شخص علی اور نامعلوم زخمی ہوئے ۔ علی اور نامعلوم شخص جھگڑا چھڑانے آئے تھے۔

جھگڑے کے دوران عرفان سسرالیوں کے تشدد سے شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا ۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 3 افراد نے ایک بھکاری خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

اس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا تو پولیس نے پولیس نے مبینہ زیادتی میں ملوث 2 افراد کوگرفتارکرلیا جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1476089477298855936
لاہور کے علاقے کاہنہ میں نامعلوم افراد نومولود بچے کوکچرے کے ڈھیر پرپھینک گئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کوطبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا اور پولیس کی بروقت کاروائی سے بچے کی جان بچ گئی۔


ڈی آئی جی آپریشنزعابد خان نے کہا کہ لاہور پولیس بچے کی نگہداشت کے لیے تمام تر وسائل فراہم کرے گی جبکہ نومولود بچے کو کوڑے پر پھینکنے والے کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا جارہا ہے۔
 
Last edited:

Landmark

Minister (2k+ posts)

اس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا
SHAHBAZ SHREEF Ki Copy
!
 

Back
Top