
تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست واپس لے لی
کیا تحریک انصاف کا لانگ مارچ صرف راولپنڈی تک رہے گا؟ تحریک انصاف لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا؟ تحریک انصاف کے آج اقدام نے سب کو حیران کردیا۔
تحریک انصاف کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوران سماعت درخواست واپس لینے کی استدعا کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست لینے کی استدعا منظور کرلی
https://twitter.com/x/status/1594910842323177472
پی ٹی آئی کے اس اقدام کو معنی خیز قرار دیا جارہا ہے، وفاقی حکومت گزشتہ 2 ماہ سے کنٹینٹرز کی پکڑ دھکڑ میں مصروف تھی، سڑکیں بند کررہی تھی، مختلف اقدامات کررہی تھی، دوسرے صوبوں سے پولیس کو بلارہی تھی لیکن اس اقدام نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
سوشل میڈیاصارفین کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے راناثناء اللہ اور آئی جی اسلام آباد کی کوششوں کودھچکا پہنچاہے اور دوسرا پنڈی میں بھی اگر لانگ مارچ رہتا ہے تووہ بھی حکومت کیلئے پریشان ہوگا کیونکہ اسلام آباد جانیوالی تمام سڑکیں پنڈی سے ہوکر گزرتی ہیں۔
اس پرصدیق جان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب جو ہوگا پنڈی میں ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1594910841903910914
عمرانعام نے تبصرہ کیا کہ لانگ مارچ کا آخری پڑاو اب راولپنڈی ہوگا
https://twitter.com/x/status/1594913402954162178
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikhihb.jpg