نئی نہروں کی مخالفت:آصف زرداری کی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش؟

zardh11.jpg


سوشل میڈیا صارفین صدر آصف زرداری کے انکے آفیشل صدر پاکستان کے اکاؤنٹ سے پرانے ٹوئٹس سامنے لے آئے جس میں انہوں نے 6 نہروں کی منظوری کے حکم کی ٹویٹ کی جبکہ کچھ روز قبل انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ان نہروں کی مخالفت کی تھی۔

صحافی قسمت خان نے پرانی خبر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری نے مشترکہ اجلاس خطاب میں دریائے سندھ سے نکالی جانیوالی نہروں کے فیصلے کیخلاف بات کی مگر8جولائی2024کو اعلیٰ عسکری حکام کیساتھ اجلاس میں انہیں گرین پاکستان منصوبے کیلئے6 نہروں کی تعمیر پر بریفنگ ملی تو انہوں نے خود نہروں پر کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔۔ملاحظہ فرمائیں
https://twitter.com/x/status/1899136725739302915
دراصل 8 جولائی 2024 کو صدر آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت گرین پاکستان منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا جس مٰں انہوں نے کچھی کینال منصوبے کو 1.5 سال میں مکمل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت منصوبے کی ترجیحی بنیادوں پر بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے فنڈز فراہم کرے گی

اسی میٹنگ میں انہیں بریفنگ دی گئی کہ گرین پاکستان منصوبے کیلئے چھ اسٹریٹجک نہروں کی تعمیر کی جائے گی ، اسٹریٹجک نہروں میں چشمہ رائٹ بینک ، کچھی ، رینی ، گریٹر تھل ، چولستان اور تھر کینال شامل ہیں، نہروں سے ملکی قابل کاشت رقبہ ، لائیو سٹاک اور ماہی گیری کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی
https://twitter.com/x/status/1810310591409713534
صدر مملکت نے گرین پاکستان منصوبے کیلئے اسٹریٹجک نہروں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پانی کا ضیاع روکنے کیلئے اسٹریٹجک نہروں کی کنکریٹ لائننگ کی جائے

تحریک انصاف آفیشل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زرداری کی پیپلز پارٹی ایک بار پھر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا اپنا پرانا کھیل کھیل رہی ہے—بالکل ویسے ہی جیسے انہوں نے امریکا کو کہا تھا: "ہمیں ڈرون حملوں سے کوئی مسئلہ نہیں، جاری رکھو" اور پھر عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے اسمبلی میں جھوٹی مذمت کرتے رہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اب سندھ کے پانی کی چوری نہروں کے منصوبوں کے ذریعے پیپلز پارٹی کی مکمل منظوری سے ہو رہی ہے، مگر سیاسی فائدے اور ہمدردی حاصل کرنے کے لیے یہ مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

تحریک انصاف نے کہا ہ یہ 90 کی دہائی نہیں! پیپلز پارٹی پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے، اور پاکستانی عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ سندھ کے استحصال اور تباہی کے پیچھے اصل مافیا کون ہے!
https://twitter.com/x/status/1900271480426160295
احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بطور صدر خود اجلاس کی صدارت کی، خود 6 نہروں کی منظوری بھی دی۔ اب کہتے ہیں نہریں منظور نہیں، سندھ اسمبلی مخالف قراردادیں منظور کرتی ہے۔ معاملہ کیا ہے؟ پہلے ہاں اب پولی پولی ناں
https://twitter.com/x/status/1900274793670127668
فوزیہ صدیقی نے ردعمل دیا کہ پاکستانیوں اس دھوکے باز زرداری کی باتوں میں مت آنا سندھ والوں زرداری نے پہلے تم لوگوں کو بیچا اب تمہارے سندھ کا پانی بھی بیچ دیا یے انکو کوئی پرواہ نہیں یے کیونکہ یہ تو باہر بھاگ جاتے ہیں اس پر جتنی آواز اٹھاو گے تب ہی تم جیت پاو گے اور جو منصوبہ یہ لگا رہے ہیں یہ ہماری نسلوں کو بنجر کردے گا۔۔۔۔آواز اٹھاو لازمی یہ تمہارے نسلوں کے لیئے یے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1900342568606720146
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اللہ کا قانون

انسان یہ سمجھ کر جھوٹ بولتا ہے کہ کبھی
پکڑا نہیں جائے گا
اور یہ سمجھ کر دھوکہ دیتا ہے کہ اگلا بیوقوف ہے
اس کی عیاری اور مکاری کو کبھی سمجھ نہیں پائے گا
مگر اللہ رب العزت کا قانون بڑا انصاف
رکھتا ہے
انسان کو وہاں آ کر ٹھوکر لگتی ہے
جہاں اسے کامیاب ہو جانے کا سب سے زیادہ
یقین ہوتا ہے
 

Back
Top