
لاہور میں ایک شہری نے چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور گالی دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مشتعل شخص ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرتے اور گالیاں دیتےہوئے کہتا ہے کہ میں ہیلمٹ کیوں پہنوں؟ تم مجھ پر پرچہ دوگے؟ میں 21 ویں گریڈ کا لاء افسر ہوں، بکواس کرتے ہو، میں تمہارے منہ پر ایک رکھوں تم وہاں جاکر گرو گے۔
https://twitter.com/x/status/1726536788813160930
دیگر ٹریفک وارڈنز اور شہریوں نے بیچ بچاؤ کرواتے ہوئے مشتعل شخص کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی، ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے وارڈن سے بدتمیزی کرنے والے شخص کوآڑے ہاتھوں لیا۔
تحریک دستک پاکستان کے چیئرمین عظمت اللہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی فرعونیت ملاحظہ فرمائیں، کیا 21 ویں گریڈ کے لاء افسر پر قانون لاگو نہیں ہوتا؟ پہلا 21 ویں گریڈ کا لاء افسر دیکھا جو موٹر سائیکل پر سفر کررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1726516767088947380
ڈاکٹر ضیاء خان نے کہا کہ یہ موٹر سائیکل پر پھرنے والا پنجاب کا پہلا 21ویں گریڈ کا لاء افسر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1726518461868945476
راحیل معاویہ نے لکھا کہ انہیں قانون توڑنے پر کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ یہ فرعون کی خالہ کے بیٹے ہیں، ان میں فرعونیت، سر عام بدمعاشی ، رعونت اور غنڈہ گردی، بے غیرتی کی وجہ بھی یہی ہے کہ موصوف لاء افسر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1726307429351346425
ایک صارف نے کہا کہ 21ویں گریڈ کے اس جعلی افسر کو جیل میں ڈال دینا چاہیے، 21 ویں گریڈ کا افسر ہیلمٹ کے بغیر بائیک چلارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1726495590425706744
چیمہ صاحب نے نبی ﷺ کی حدیث شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی قومیں اسی لیے برباد ہوئیں کہ طاقتور امیر لوگوں کو چھوڑ دیتے اور کمزور لوگوں کو جرم کی سزا دیتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1726621225806696774
علی ملک نے کہا کہ یہ بیوروکریٹ ہیں یا خدا ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1726586580457107715
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11اففسفسھعممعت.png