
طارق بشیر چیمہ کو اپنے ایک بیان میں عمران خان کو جھوٹا کہنا مہنگا پڑگیا ہے، ٹویٹر پر ان کی ماضی میں عمران خان کی تعریفوں والی تقاریر گردش کرنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں عمران خان کا وزیر نہیں رہنا چاہتا تھاکیونکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں۔
طارق بشیر چیمہ کے اس بیان پر رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے ماضی میں عمران خان کو عاشق رسولﷺ، ایماندار، محنتی اور چیلنجز قبول کرنے والے لیڈر جیسے القابات سے نوازنے والی تقاریر نکال لائے۔
طارق بشیر چیمہ نے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگر یہ کہا جائے کہ عمران خان نے محنت نہیں کی، دن رات ایک نہیں کیا،مغز ماری نہیں کی یا جدوجہد نہیں کی تو میں یہ ماننے کیلئے تیار نہیں ہوں۔ شہباز گل نے یہ کلپ شیئر کرتے ہوئے طنز کیا اور کہا کہ طارق بشیر قوم کی خاطر دن رات ایک کر دینے والے پرخلوص اور محنتی شخص عمران خان کی کابینہ میں وزیر نہیں رہنا چاہتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1554115736129327104
دوسری ویڈیو میں طارق بشیر چیمہ قومی اسمبلی میں کھڑے ہوکر عمران خان کے عاشق رسول ﷺ ہونے سے متعلق دلائل دیتے دکھائی دیتے ہیں،شہباز گل نے اس کلپ کو شیئر کیا اور کہا کہ طارق بشیر چیمہ عمران خان جیسے عاشق رسولﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر قوم کی خاطر رونے والےایماندار شخص کے وزیر نہیں رہنا چاہتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1554114226267992064
تیسرے کلپ میں طارق بشیر چیمہ عمران خان کے سامنے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عمران خان کا ہی کام ہے کہ وہ چیلنجز کو قبول کرلیتا ہے، اور نظام کو لے کر آگے چلتا ہے، یہ ہماری خوش قسمتی ہے۔
ڈاکٹرشہباز گل نے اس بیان کو شیئر کیا اور کہاکہ طارق بشیر چیمہ چیلنجز قبول کرنےوالے عمران خان کے وزیر نہیں رہنا چاہتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1554116994626211842
تحریک انصاف کے مقامی رہنما عثمان سعید بسرا نے طارق بشیر چیمہ کی جانب سے عمران خان کو جھوٹا کہنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ طارق بشیر گنگو تیلی ہزار آسمان رخ منہ کر تھوکے ،تھوک واپس ان کے منہ پہ ہی گرتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1554113525823508483
شفاقت علی ہنجرہ نے طارق بشیر چیمہ کی اسمبلی میں ایک تقریر کا کلپ شیئر کیا جس میں طارق بشیر چیمہ کہتے ہیں کہ میں نے عمران خان کی نیت، ارادے اور سوچ میں جتنی حب الوطنی دیکھی ہے وہ کسی میں نہیں دیکھی۔
انہوں نے اس تقریر میں کہا کہ کسی کی بہتر سوچ، کاوش اور حکمت عملی کو محض سیاسی مخالفت کی بنا پر رد نہیں کر دینا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1554114781459714048
https://twitter.com/x/status/1554114734760382464
https://twitter.com/x/status/1554117259504734208
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11tariqcheemaaiana.jpg