
نجی ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ اگر اُنہیں کبھی اداکاری کا موقع ملا تو وہ جذباتی کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کالج لائف میں وہ بشریٰ انصاری کی نقل کرتی تھیں اور ان کا "بجلی" والا کردار ادا کرتی تھیں۔
میزبان کے چٹ پٹے سوالات کا جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف میرے سیلیبریٹی ہیں، نواز شریف آجائیں تو ان سے کھڑے ہوکر آٹوگراف لوں گی۔ نواز شریف آرہے ہیں، سب کی طبیعت صاف کردیں گے، نواز شریف نے وہاں بیٹھ کر عمران خان کی طبیعت صاف کردی۔
انہوں نے نواز شریف کی صحت سے متعلق بتایا نواز شریف کی طبعیت بہتر ہے، ڈاکٹروں کی اجازت ملتے ہی میاں صاحب واپس آئیں گے۔ قائد دفتر میں بیٹھ کر نہیں بنائے جاتے، جس کا پبلک میں مقام ہو وہ قائد ہوتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی بتایا کہ لندن کے دورے پر ہر بندہ اپنے اپنے خرچے پر گیا، ہم اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر کریں گے۔ پاکستان پر بہت مشکل وقت ہے، پاکستان کی معاشی حالت ٹھیک کرنے کے لیے اتحادیوں سے بات کر رہے ہیں۔