میں باضمیر پٹواری ہوں

Invisible.Sword

Councller (250+ posts)
با ضمیر پٹواری

کبھی کبھی انسان جو ناپسند کرتا ہے خود کو اس جگہ پر رکھ کر دیکھنا چاہیے اور سوچنا چاہیے کہ کیسا محسوس ہوتا ہے۔ یہی سوچ کر میں پٹواری مطلب نون لیگ کا سپورٹر بن گیا۔ مگر پٹواری بننا میرے لئے اتنا حیران کن نہیں تھا۔ اس کے بعد جو ہوا وہ زیادہ حیران کن تھا۔ ان میں سے ایک چیز پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔ میں نے پٹواری بننے کے باوجود جو مجھے صحیح لگتا ہے اسے صحیح اور جو غلط لگتا ہے اسے غلط کہنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس پر لوگ مجھے کہتے کہ یار تم تو پٹواری ہو تم ایسی باتیں کیوں کر رہے ہو؟ میرا جواب ہوتا کیونکہ میں ایک 'با ضمیر' پٹواری ہوں۔ لوگوں کا ردعمل 'با ضمیر پٹواری' پر ایسا ہوتا جیسے انہوں نے کوئی لطیفہ سن لیا ہو۔ کوئی پانی پی رہا ہو اور اچھو لگ جائے بالکل ویسا۔ کچھ دوستوں کا ردعمل تو بالکل ایسا ہوتا جیسے ہنستے ہنستے وہ فرش پر لوٹنیاں لگا رہے ہوں۔

مجھے اس پر شدید حیرانگی، دکھ، افسوس اور شاک لگا۔ پاکستان کی اچھی خاصی بڑی تعداد میں لوگوں کو بے ضمیر، ڈھیٹ اور بے شرم سمجھا جا رہا تھا۔ یہ دیکھ کر میں نے ضروری سمجھا کہ اس اصطلاح کی وضاحت کر دی جائے تا کہ کوئی انقلابی ہے یا پٹواری، ہر کسی کو اور خود کو بے ضمیر نا سمجھتا رہے۔ اس پوسٹ میں بہت سی نشانیوں میں سے چند نشانیاں بتاؤں گا ایک 'با ضمیر پٹواری' کی بغیر کسی پر انگلی اٹھائے تا کہ لوگ خود ہی فیصلہ کر سکیں اور اپنے رویے میں درستگی کر سکیں تا کہ ایک تو لوگوں کو پتا چلے کہ باضمیر پٹواری بھی ہوتے ہیں اور اگر کوئی غلطی کر بھی رہا تھا تو خود کو ٹھیک کر لے۔ جی تو دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں تیار ہو جائیں 'با ضمیر' پٹواری کے بارے میں جاننے کے لئے

ایک۔ تیس سال کا مقابلہ ڈھائی سال سے نہیں کرتا اور اگر کرنے لگے تو شرمندہ ہو جاتا ہے
دو۔ خالصتاً ذاتی زندگی اور سیاست کو الگ رکھتا ہے
تین۔۔ سرکاری پیسے اور نجی پیسے میں فرق رکھتا ہے
چار۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں پر لعنت بھیجتا ہے
پانچ۔ سانحہ قصور کی اس سے زیادہ مذمت اور تنقید اپنی جماعت پر کرتا ہے جتنی عمران خان پر ماضی میں کرتا رہا ہے
چھ۔ یہ تسلیم کرتا ہے کہ کے پی کے پولیس پنجاب پولیس سے محض ڈھائی سال میں بہت بہتر ہو چکی ہے
سات۔ یہ تسلیم کرتا ہے کہ امن و امان کے مسائل کے باوجود کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پنجاب میں ساڑھے سات سال گزرنے کے باوجود نا ہونے دینے سے بہت بہتر اور قابل تعریف بات ہے
آٹھ۔ یہ مانتا ہے کہ نون لیگ پنجاب میں آٹھ سال لگاتار حکومت کرنے کے باوجود اب تک پولیس کا نظام ٹھیک نہیں کر سکی
نو۔ یہ مانتا ہے کہ "وعدے کوئی قرآن حدیث نہیں ہوتے" اور "جوش خطابت کہہ کر اپنے الفاظ سے مکر جانا" ایک ہی جیسی بات ہیں
دس۔ مانتا ہے کہ پاکستان میں الیکشن صاف اور شفاف نہیں ہوتے اور طاقتور ہمیشہ دو نمبری کرتا ہے اور اس سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے
گیارہ۔ تسلیم کرتا ہے کہ نون لیگ اقربا پروری کی عظیم مثالیں قائم کر رہی ہے

باتیں تو اور بھی بہت ہیں، مگر فی الحال اتنا ہی۔ اگر کسی پٹواری میں یہ خصوصیات پائی جائیں تو اسے 'با ضمیر پٹواری' ہی لکھا، پڑھا، کہا اور سمجھا جائے، شکریہ
 
Last edited by a moderator:

GreenMaple

Prime Minister (20k+ posts)
Re: main bazameer patwari hoon


پٹواری کا تو ضمیر ہی نہیں یہ ’با‘ کہاں سے آۓ گا
 

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
ویسے بھائی صاحب، با ضمیر اور پٹواری دو متضاد چیزیں ہیں، یہ تو ایسے ہی جیسے کوئی گدھا کہے کہ میرے پاس دماغ ہے، میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہوں،کون یقین کرے گا، اور ویسے بھی پٹواریوں میں دماغ اور ضمیر نامی چیزیں نہیں ہوتیں۔
 

Onlypakistan

Chief Minister (5k+ posts)
Patwarion ki tareef he aik qeemey wala nan ,is k ilawa nara bazi ,souj nam ki cheez sae bala ter bas aap patwari

dalal aur danal ki jodri ko daekhtey haen
 

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
ن لیگ کی صفوں میں آپکو منافق سمجها جائے گا

پی ٹی آئ والے پهر بهی باضمیر پٹواری کہہ دینگے