میڈم چیف منسٹر کی اپنی مرسڈیز گاڑی کیلئے میچنگ پوشش کی خواہش،کروڑوں طلب

1mamamdmamchehhefminister.png


وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خواہش پر ان کی بلٹ پروف گاڑی میں تبدیلی کیلئے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ طلب کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سیکرٹری خزانہ کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے استعمال کی بلٹ پروف مرسیڈیز گاڑی میں تبدیلی کیلئے ضمنی گرانٹ طلب کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بلٹ پروف مرسیڈیز گاڑی کے ٹائرز، وزیراعلی پنجاب کی خواہش کے مطابق گاڑی کی میچنگ کے پوشش اور میٹس کی تبدیلی کیلئے فنڈز درکار ہیں، یہ فنڈز موجودہ مالی سال میں بطور ضمنی بجٹ جاری کیے جائیں گے، لہذا گاڑی کی مرمت کیلئے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کے ٹائرز بھی قبل از وقت تبدیل کیے جارہے ہیں کیونکہ ان ٹائرز کی ابھی لائف باقی ہے، مگر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خواہش پر گاڑی میں تبدیلیاں کرنے کیلئے فنڈز کا تقاضہ کیا گیا ہے۔

صحافی اکبر باجوہ نے اس معاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پوشش اور میٹس وزیراعلی کی چوائس اوررنگ کے ہیں، ٹائرز بھی خراب نہیں ہے لیکن نئے ڈالنے میں کیا حرج ہے۔

https://twitter.com/x/status/1767864946035958186
فیاض شاہ نے کہا کہ میچنگ کپڑوں اور جوتوں کے بعد اب گاڑی کی میچنگ پوشش کا خرچہ بھی غریب عوام اٹھائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1767867124993626295
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
اس ویڈیو کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیں۔۔۔ اور زیادہ سے زیادہ شیئر کرکے سارے گروپوں کا حصہ بنائیں، کیونکہ کچھ دنوں بعد میڈم پشپا کماری یہاں گنجے کی تختی لگانے پہنچی ہو گی۔
 

Back
Top