
میرے سینے میں بہت سے رازدفن ہیں، میں خان صاحب کی مشکلات بڑھانا نہیں چاہتی،فردوس عاشق اعوان
نجی ٹی وی چینل سماء کو خصوصی انٹرویو میں معاشی عدم استحکام کے بعد سیاسی بحران کی پیشگوئی کردی اور ساتھ ساتھ تحریک انصاف میں اندرونی لڑائیوں اور سازشوں کا پردہ بھی چاک کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کے اردگرد موجود ٹولے کو ناتجربہ کار اور مفاد پرست کہہ دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کو خطرہ باہر سے نہیں اندر سے ہے، مرکز اور پنجاب میں سازشیں کرنے والا گینگ ایک ہی تھا، کچھ لوگوں نے پارٹی مفادات کو ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھادیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ارد گرد ٹولے ناتجربہ کار اور مفاد پرست ہے، مرکز اور پنجاب میں سازشیں کرنے والا گینگ ایک ہی تھا، میرے سینے میں بہت سے رازدفن ہیں، میں خان صاحب کی مشکلات بڑھانا نہیں چاہتی۔
دیگر جماعتوں کے رابطے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دکان میں سودا پڑا ہو تو کوئی نہ کوئی خریدار تو آتا ہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کو خطرہ باہر سے نہیں اندر سے ہے۔
عدم اعتماد تحریک سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی پھرتیاں میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوششں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزراء میں پرفارمنس ایوارڈز کی تقسیم کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈل اور ٹرافیاں تو میچ ختم ہونے پر ملتی ہیں، میچ کے دوران نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fardou11h1.jpg