پاکستان میں اسموگ کی بدترین صورتحال کے پیش نظر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسموگ سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں خیبرپختونخوا پہلے نمبر پر، ملتان دوسرے، لاہور تیسرے جبکہ سندھ سب سے آخری نمبر پر ہے۔
بلاول نے ایکس پر ایئرکوالٹی انڈیکس کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پاکستانیوں کراچی آجاؤ‘۔
بلاول کی اس پوسٹ پر دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے، ایک صارف نے لکھا کہ بلاول صاحب جس نے بھی یہ اسکرین شاٹ آپ کو دیا ہے وہ آپ کا دشمن ہے کیونکہ یہ ایڈٹ کیا گیا ہے۔کسی نے کہا کہ ہم شفٹ ہوجاتے ہیں لیکن ہمارے موبائلوں کی ذمہ داری کون لے گا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ سموگ سے تو بچ جائیں لیکن کراچی کی گندگی، بدبو اور سٹریٹ کریمنلز کے ہاتھوں مر جائیں گے۔
مونس الٰہی نے ردعمل دیا کہ کیا بونگی ماری ہے!!
محسن حجازی نے سوال کیا کہ قیمتی موبائل سمیت بھی موو ہو سکتے ہیں؟
انیس نے ردعمل دیا کہ موبائل اور گاڑی نہ چھینے کوئی یہ ذمہ داری آپ لے لیں ہم آجاتے ہیں
مبشر زیدی نے تبصرہ کیا کہ نہ رہے گا موبائل نہ چیک کریں گے AQI
محمد علی خان نے گندگی کے ڈھیر کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیو کراچی مت آنا۔
اگر ڈونلڈ ٹرمپ کراچی سے الیکشن لڑتاتو اس کا الیکشن نعرہ ہوتا
نہ کوئی کھڈا نہ کوئی جمپ
ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ