
نجی چینل کے مطابق پرویزالٰہی کی گھر بات کرانے پر چیف ایگزیکٹو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ پروفیسر بلال محی الدین پر الزام تھا کہ انہوں نے پرویزالٰہی کی انکی اہلیہ سے بات کرائی تھی۔
ذرائع کے مطابق نگران پنجاب حکومت کو معلوم ہونے پر ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے تسلیم کرلیا جس پر انہیں عہدے سے برطرف کردیا گیا
اس پر مونس الٰہی کا رعمل بھی سامنے آگیا ہے جس پر انکا کہنا تھا کہ جب میرے والد کی طبیعت خراب ہوئی اور جیل کی انتظامیہ اُن کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لائی تو پروفیسر بلال محی الدین نے میری والدہ کو فون کیا کہ ان کا میڈیکل ریکارڈ لے آئیں تاکہ ہم اس کو دیکھ کر ان کا علاج کر سکیں ۔
https://twitter.com/x/status/1669662959767896067
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر صاحب کی وابستگی شاید کسی بھی سیاسی جماعت سے نہ ہو ۔ انہوں نے بطور ڈاکٹر میری والدہ سے ریکارڈ منگوایا۔
مونس الٰہی کے مطابق انہیں آج پتہ چلا ہے کہ ان کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ ایک مریض کے خاندان سے میڈیکل ریکارڈ منگوانے کی اتنی بڑی سزا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pervhaiahsas.jpg