میرے مرنے پر رانا ثنا اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے، شیخ رشید

7sheikhrasheed.jpg

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ میرے مرنے پر بھی رانا ثنااللہ کو شامل تفتیش کیا جائے اور اگر ملوث ہو تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے وفاقی وزیر داخلہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی نوٹس لیں کہ ایف آئی اے پنجاب کے تھانوں میں کیا کر رہی ہے۔


سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نسلی اور اصلی مقابلے کے وقت کھڑا ہوتا ہے۔ عمران خان سے بیٹھ کر بات کریں۔ ہمارا اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ جتنے مرضی کنٹینر لگا لو، اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ وطن کے لیے کفن پہننا پڑا تو پہنیں گے۔

حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹا آدمی بڑے گھر میں آگیا ہے۔ ایک بھی لاش گری تو ایک بھی نہیں بھاگ سکے گا۔ عمران سے بیٹھ کر بات کریں۔ آپ اقتدار کے بھوکوں کے آڑھتی ہیں۔ اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو کہا ہے کہ گجرات سے جوائن کروں گا اور پنڈی داخلے کا راستہ بناؤں گا۔ عمران خان سے درخواست کر سکتا ہوں کہ مذاکرات انتخاب کی تاریخ پر کرنے چاہییں۔ میں ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اچھا تھا ندیم انجم پردے میں تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر بڑا ادارہ ہے، ان کا کردار سب کو میز پر لانے کا ہے۔ گندی نالے کی اینٹیں محل میں نہیں لگ سکتیں۔ عالمی ایجنڈا ہے کہ فوج کو بدنام اور انتشار پیدا کیا جائے۔
 
Last edited:

Back
Top