
نبیل گبول کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انکے دادا نے 70 فیصد کراچی خریدلیاتھا، کراچی ائیرپورٹ اور خداداد کالونی بھی انکے دادا کی تھی۔
نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ 1947 میں جب انڈیا سے مہاجر آئے تھے تو میرے دادا نے پوری خداداد کالونی انکو دیدی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے دادا نے نے جناح ائیرپورٹ سمیت خرید کر 1928 میں ریاست پاکستان کو دیا تھا بہت ہی کم قیمت پر۔۔ اسکے پیسے آج تک ہمیں نہیں ملے اور حکومت کے پاس اتنے پیسے ہی نہیں ہیں کہ وہ ہمیں دے سکے۔ انکا کہنا ہے کہ اگر ہم آپکو پیسے دیں گے تو آئی ایم ایف کی قسط کیسے بھریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1669055439168741390
نبیل گبول نے مزید دعویٰ کیا کہ کراچی کی 70 فیصد زمین میرے دادا نے خریدی تھی، جو بھی نیلامی ہوتی تھی پھر انگریز حکومت نے پابندی لگادی تھی کہ میرے دادا مزید زمین نہیں خرید سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکے بعد میرے دادا نے ہائیکورٹ میں اپیل کی وہ کیس جیتے اور پھر زمینیں خریدنا شروع کردیں اسکے بعد میرے دادا کو قتل کردیا گیا۔
نبیل گبول نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس وقت کراچی کا ایک ایکڑ اندرون سندھ کے 5 ایکڑ کے برابر ہوتا تھا۔۔ اینکر بھی حیرت سے نبیل گبول کا منہ دیکھتا رہا
سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کئے اور دلچسپ میمز شئیر کیں۔
https://twitter.com/x/status/1668950883114143748 https://twitter.com/x/status/1668713579619536897 https://twitter.com/x/status/1668896786147155970 https://twitter.com/x/status/1668869437145923584 https://twitter.com/x/status/1668652551292559360
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nabil-gbasa.jpg