
عمران خان نے آئینی بغاوت کی کوشش کی،بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سی این این کو انٹرویو میں بتایا کہ عمران خان نے آئینی بغاوت کی کوشش کی،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات لازمی ہیں، عمران خان کو ہٹانے کا فیصلہ ان کے دورہ روس سے پہلے کرلیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ جاننے کے باوجود کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، اپنے اسپیکر کے ذریعے آئینی بغاوت کروانے کی کوشش کی،جہاں تک مغرب یا کسی دوسرے ملک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی بات ہے، عمران خان جب حکومت میں نہیں تھے اور جب وہ حکومت میں آئے تو امریکا کے صدر ٹرمپ تھے،اس وقت امریکا کے عمران خان کے ساتھ بہت خوشگوار تعلقات رہے۔
بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ پاکستان کو حال ہی میں وہی تجربہ ہوا، جو امریکی عوام کو 6 جنوری کے ٹرمپ واقعے میں ہوا تھا۔عمران خان نے آئینی بغاوت کی کوشش کی، وہ پاکستانی عوام کے عمومی امریکی مخالف جذبات کا فائدہ اُٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے 70 فیصد سیاسی نمائندوں کو غدار قرار دے کر خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں فاشسٹ حکمرانوں کی اندھی تقلید کی جاتی ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پاکستان کی اکثریت کو ڈکٹیٹ کیا جائے،پاکستان کے مسائل کو مل کر حل کرنا ہوگا، اتحاد میں شامل جماعتوں کو جمہوریت کی بحالی، انتخابی اصلاحات، ملکی مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، ہم آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں، الیکشن کے لیے انتخابی اصلاحات لانا لازمی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1514331354548551680
ان کا کہنا ہے کہ میں نے خود سیاسی زندگی کا انتخاب نہیں کیا، میرے نانا اور والدہ کے قتل کے بعد مجھے کم عمری میں سیاست میں آنا پڑا،پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد کی دوسری بڑی جماعت ہیں، لیکن میرا وزیر خارجہ بننا میری پارٹی کے لیے ہضم کرنا مشکل ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bilawal-khan-cnn.jpg