
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ گزشتہ رات میرا ای میل، ٹویٹر اکاؤنٹ اور ایپل آئی ڈی ہیک ہوگئی تھی۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ میں اس وقت ایک ایسے کمپیوٹر سے یہ ٹویٹ کررہا ہوں جہاں میرا ٹویٹر اکاؤنٹ پہلے سے لاگ ان تھا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات میرا ٹویٹر اکاؤنٹ، ای میل اور ایپل آئی ڈی ہیک کرلی گئی، ہیکر ایک ایسا شخص تھا جو تمام اکاؤنٹس کی سیٹنگ ری سیٹ کرتے ہوئے میرے موبائل فون پر آنے والے ویری فیکشن کوڈز بھی دیکھ سکتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1530099039475228672
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنا ای میل اور ایپل آئی ڈی ریکور کرلی ہے اور جب میں نے اپنے اکاؤنٹس کھولے تو میں نے اپنی ایک ای میل اکاؤنٹ میں اس شخص کی تصویر دیکھی جو اس نے میری پروفائل پکچر کو ہٹا کر لگائی تھی، ساتھ ہی اکاؤنٹ کا نام بھی تبدیل کرکےمحمد شہریار رکھ دیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1530099045200535558
سابق وفاقی وزیر نے اس شخص کی تصویر بھی اپنی ٹویٹ میں شیئر کی اور کہا کہ میرے ٹویٹر اکاؤنٹ کو ایک دوسری ای میل سے منسلک کردیا ہے جس کا سکرین شاٹ بھی ٹویٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1530099047960289280
حماد اظہر نے ٹویٹر انتظامیہ کو اپنے بیان میں ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر میرے اکاؤنٹ کو ری سٹور کیا جائے، ہیکر نے میرے اکاؤنٹ کا پاسورڈ اور ای میل کو تبدیل کردیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ ایک ماہر نے مجھے بتایا ہے کہ ایک فون لویکٹر(جعلی ٹاور) کو میرے فون سے کنیکٹ کرنے کیلئے استعمال کیا گیا اور میرے میسجز سمیت موبائل ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی، یہاں سے انہوں نے ای میل،ایپل آئی ڈی اور ٹویٹر اکاؤنٹ کو ری سیٹ کرنا شروع کیا، ہمیں ایک فاسشٹ اور خوفزدہ حکومت کا سامنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1530115024823386112
بعد ازاں ٹویٹر حکام نے حماد اظہر کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے ان کا اکاؤنٹ بحال کردیا جس پر حماد اظہر نے ٹویٹر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
https://twitter.com/x/status/1530197583859265536
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8hammadazharhacked.jpg
Last edited: