
جنگ اخبار نے خبر لگائی کہ عادل راجہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس پر عادل راجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
میجر ر عادل راجہ نے گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
جنگ اخبار نے خبر دی تھی کہ پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام پر میجر (ر) عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔برطانوی حکام نے میجر (ر) عادل راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
عادل راجہ کو پاک فوج کیخلاف عوام میں نفرت پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا،عائد الزامات کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہے تھے۔
اس پر عادل راجہ نے میرشکیل اور اسکے گروپ سے متعلق انتہائی ناشائستہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمان کو رات کو خواب آیا کہ عادل راجہ کو لندن پولیس نے بلایا اور گرفتار کرلیا اور جنگ نے خبر چھاپ دی۔
https://twitter.com/x/status/1731931056628973737
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/adil11h21.jpg