میجر(ر) طاہر صادق کی بیٹی کے گھر پولیس کا دھاوا،3 بچیوں کو اٹھالیا

emahthaa.jpg

اٹک سے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے میجر(ر)طاہرصادق کی بیٹی کے گھر پولیس کا دھاوا۔۔ توڑپھوڑ۔۔ تین بچیوں سمیت گھر کے ملازمین کو اٹھاکرلے گئے

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایمن طاہر کا کہنا تھا کہ آج رات 12 بجے لاہور، میرے گھر پنجاب پولیس نے جس طرح ہلہ بولا پورا میرا گھر توڑ دیا، ہر ایک چیز تباہ کر دی، کبھی بدترین آمریتوں میں یہ نہی ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے دس گھر کے ملازمین حتیٰ کہ تین بچیاں تک لے گئے۔ انہیں کہاں لیکر گئے ہیں؟ کس قانون کے تحت؟
https://twitter.com/x/status/1688342202773037057
ایمن طاہر کا کہنا تھا کہ میرے والد نے سیاست نہیں کی بلکہ 30 سال اس ملک کی اپنے لوگوں کی خدمت کی ہے۔ ہمارا اللّہ ہےاسی پر چھوڑتے ہیں۔ اللّہ حق کا ہے۔ وہی کرم کرے گا۔ ناجائز ظلم کرنے والوں کی پکڑ ضرور ہوگی انشاءاللّہ۔

واضح رہے کہ میجر (ر) طاہر صادق اور انکی صاحبزادی پر مسلسل دباؤ ہے کہ وہ تحریک انصاف چھوڑدیں لیکن تمام تر دباؤ کے باوجود میجر(ر) طاہرصادق تحریک انصاف نہیں چھوڑرہے۔
 

Back
Top