
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عباد فاروق کے بیٹے کی موت پر صحافی برادری پھٹ پڑی، چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کےبیٹے عمار عباد نے شدید علالت کے بعد آج دم توڑ دیا ہے، عمار عباد کی دوران علالت متعدد ویڈیوز اورتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
میاں عباد فاروق 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ہونےو الے کریک ڈاؤن میں حراست میں لیے گئے تھے،میڈیا رپورٹس کےمطابق ان کے بیمار بیٹے کو کسی بھی ہسپتال میں علاج کیلئے داخل بھی نہیں کیا جارہا تھا جس کے بعد اس کا علاج گھر پر ہی کیا گیا مگر وہ جانبر نا ہوسکے۔
سوشل میڈیا پر عباد فاروق کے بیٹے کی موت پر سخت ردعمل سامنے آرہا ہے، صارفین اپنے غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں، صحافی برادری بھی ننھے عمار کی موت پر سراپا احتجاج ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ عمار اپنے والد کی راہ دیکھتا ہوا اس دنیا سے چل بسا، بار بار یہ اپیل کی گئی کہ معصوم بچے کو اپنے والد سے ملنے دیا جائے مگر پتھر دل ظالم کے دل میں رحم نہیں آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ظلم کا نظام زیادہ دیر چل نہیں سکتا، اللہ کی لاٹھی بے آواز مگر بے اثر نہیں ہے، عمار کو اللہ کی عدالت میں انصاف ضرور ملے گا۔
https://twitter.com/x/status/1703690091414356470
صحافی طارق متین نے کہا کہ عمار دنیا سے چلا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بتائیں کہ کون ہے قاتل، ہم نے ہنستے کھیلتے بچے کو 9 مئی کے بعد گھر پر ہراسانی کیلئے آنے والوں کے ہاتھوں بیمار پڑتا اور وینٹی لیٹر پر جاتا دیکھا ہے، لگاؤ عدالت، کیمرے رکھو، اس بچے کے والدین کو بلاؤ اور انصاف کرو۔
https://twitter.com/x/status/1703689109573886214
صحافی عمر انعام نے کہا کہ یزید اور شمر نے بھی بیمار کو چھوڑ دیا تھا مگر آج کے بے غیرت، بے شرم ، بزدل یزیدوں نے معصوم عمار پر رحم نہیں کیا۔
https://twitter.com/x/status/1703701081346224145
صحافی رائے ثاقب کھرل نے سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے چیف جسٹس کو مخاطب کیا اور کہا کہ عمار دنیا سے چلا گیا، ہوسکے تو 9 مئی کے کیسز بھی ایسے ہی کیمروں کے سامنے سنیے گا۔
https://twitter.com/x/status/1703685309232271532
صحافی رضوان غلزئی نے لکھا کہ ایک بچہ اپنے والد سے ملاقات کی حسرت لیے سسک سسک کر مرگیا اور کسی عدالت یا جج کے کان پر جوں تک نا رینگی، یہ تماشے بند کرو، انصاف کے انتظار میں بچے قربان ہوتے رہیں اور ہم خوش ہیں کہ سپریم کورٹ کی کارروائی لائیو نشر کی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1703696973579051272
صحافی واینکر ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ اللہ اس شخص کو بھی اسی کرب سے گزاریں جس اذیت سے آج عباد فاروق اور اس کے گھر والے گزررہے ہیں،ایک بچے کو اپنے باپ کی گرفتاری کا خوف اور اذیت ہنستے کھیلتے بچے کو قبر میں اتار گیا۔
https://twitter.com/x/status/1703721198570332509
صحافی و سیاسی مبصر سلمان درانی نے کہا کہ عباد فاروق کا بیٹا سسٹم کے آگے سسکتے سسکتے زندگی کی بازی ہار بیٹھا۔
https://twitter.com/x/status/1703689507416031318
صحافی شاکر محمود اعوان نےلکھا کہ ظل شاہ کے بعد ایک اور ناحق خون، تحریک انصاف اور اس کے ورکرز کے ساتھ ریاست نے جو کچھ کیا وہ سیاہ تاریخ سے بھی بدتر ہے، یزید کے بعد ایسا ظلم موجودہ دور میں دیکھا گیا،اس ناحق موت کا باعث بننےوالوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو۔
https://twitter.com/x/status/1703694352793457042
صحافی خرم اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب نے کہا کہ وہ اللہ کو جواب دہ ہیں، ننھا عمار بھی جواب مانگ رہا ہے، مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے؟
https://twitter.com/x/status/1703718823642489258
صحافی محمد عمیر نے کہا کہ نواز شریف کو علاج کیلئے باہر جانے کیلئے مکمل سہولت کاری کی گئی، مریم کو والد کی تیمارداری کیلئے ضمانت مل گئی، مگر عباد فاروق اور اس کے بیٹے کو ایسا کوئی ریلیف نہیں مل سکا، اس ناحق خون پر کمپنی اور عدالتیں برابر کی ذمہ دار ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1703730622177694101
سوشل میڈیا ایکٹویسٹ وہاب خان نے عباد اور ان کےبیٹے عمار کی ایک خوشگوار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عباد فاروق کو بتادو کہ تم نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی مگر تمہارا بیٹاباپ کی جدائی میں دنیا چھوڑ گیا۔
https://twitter.com/x/status/1703689102389125309
عثمان فرحت نے کہا کہ جو بھی اس ظلم میں براہ راست یا بالواسطہ شامل ہے ، ان کی سات نسلوں پر بدترین عذاب اور تکلیفیں نازل ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1703689305044972000
https://twitter.com/x/status/1703841869040701470
https://twitter.com/x/status/1704066613668942214
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1مالیاعباببیاتاوفات.jpg
Last edited by a moderator: