میئر کراچی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے درجنوں یوسی چیئرمینز نے بغاوت کر دی

7hafiznaeem%20bgahahtptititi.jpg

میئر کراچی کے انتخاب کے حوالے سے جماعت اسلامی کی حافظ نعیم الرحمان کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی ہے، پی ٹی آئی کے متعدد چیئرمینوں نے حافظ نعیم کو ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کی کراچی میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے درجنوں یوسیز چیئرمینز نے جماعت اسلامی کےمیئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

یہ انکار کراچی میں پی ٹی آئی کے 30 یو سیز سے منتخب ہونےو الے چیئرمینز کےایک اجلاس میں فیصلےکےبعد کیا گیا، اجلاس کےبعد نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے منتخب چیئرمین اسد امان نے کہا کہ کراچی کی پارٹی قیادت نے جماعت اسلامی سے اتحاد کے فیصلےپر چیئرمینز کو اعتماد میں نہیں لیا۔


انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے مگر ہمیں مقامی قیادت سے اختلاف ہے، ہم پیپلزپارٹی کے بھی خلاف تھے آج بھی ہیں مگر ہم جماعت اسلامی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے، ہم کسی کےدباؤ میں آکر فیصلہ نہیں کریں گے ہم خودمختار ہیں، 40 چیئرمینز انتخاب کے دن ایوان میں نہیں جائیں گے اور نا ہی ووٹنگ کا حصہ بنیں گے۔

چیئرمین یو سی اسد امان نے کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہمیں ملاقات کیلئے بلائیں تو بات بن سکتی ہے، ہمیں منتخب ہونے کے بعد مقامی قیادت نے پوچھا تک نہیں، حافظ نعیم نے عمران خان سے ملاقات کرکے ورکرز کےسامنے جھوٹ بولا ، ہمیں بھی اپنے ووٹرز کو جواب دینا ہے۔