میئر کراچی مرتضی وہاب کا شہر میں نئے قبرستان بنانے کا فیصلہ

9murtazawahahabqabaristan.jpg

قدیم قبرستانوں میں جگہ باقی نہیں رہی لہٰذا نئے قبرستان قائم کرنا وقت کی ضرورت: میئر کراچی

کراچی کے میئر ورہنما پاکستان پیپلزپارٹی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں موجود قبرستانوں کی صورتحال اور نئے قبرستانوں کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں قبرستان کی جگہوں کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ نئے قبرستان کیلئے جگہ مختص کریں گے۔

شہر کے مختلف علاقوں کے دوران کے دوران شہریوں نے قبرستان کیلئے جگہوں کی کمی کی نشاندہی کی تھی جس پر 2 نئے ماڈل قبرستان بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے

اجلاس میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی غلام قادر تالپور ودیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی نے میئر کراچی کو کراچی کے قبرستانوں بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قبرستان کے لیے ضلع کیماڑی میں 2 سو ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے، بہت جلد اس جگہ پر ترقیاتی کام شروع کر دیں گے، اس کے علاوہ ضلع ملیر میں بھی قبرستان کیلئے جگہ حاصل کر رہے ہیں۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اس لیے شہر میں موجود قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے چاردیواری کی تعمیر ومرمت، پانی وروشنی کے انتظامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو اپنے عزیزواقارب کی وفات پر ان کی تدفین میں شرکت کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کی اندرونی حالت کو بہتر بنانے کے ساتھ اردگرد کے علاقوں کو بھی بہتر کرنا اور صاف ستھرا بنائیں گے۔ عید وشب برات کے علاوہ خاص دنوں پر شہریوں کی بڑی تعداد اپنے عزیزواقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے آتی ہے اس لیے راستوں کو بہتر وروشن بنانا ضروی ہے۔ ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ شہریوں کو اس حوالے سے تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کیماڑی میں ماڈل قبرستان پر ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے جس سے کیماڑی وملحقہ اضلاع کے شہریوں کی ضروریات پوری ہوں گے اور تدفین کیلئے تمام سہولیات فراہم کرینگے۔ قبرستان کسی بھی شہر کی اہم ضرورت ہوتے ہیں، شہر کی آبادی میں اضافہ کے باعث قدیم قبرستانوں میں جگہ باقی نہیں رہی لہٰذا نئے قبرستان قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
اسے کہتے اصلی، اور حقیقی ترقّی،،
صحت کارڈ ختم،،،،نئے قبرستانوں کی منظوری ۔ ۔ ۔ ۔
پناہ گاہوں کے بجائے،،،،چراہ گاہوں کا قیام
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Murdari Nooray Fazlu Kanjar aur MUNIARA DALA aur FOUJI mil kar Karachi ( Pakistan) ko Barbad karnay ka pora bandobast Kar chukay hein 😡

 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
ظاہر ہے اب جب نئی بوری بند لاشوں کا زمانہ آنے والا ہے تو قبرستانوں کی ضرورت تو پڑنی ہی پڑنی ہے اسے کہتے ہیں پیش بندی مستقبل میں دیکھنا کیپ اٹ اپ بوائیز
 

Back
Top