
شدید مہنگائی میں پسی عوام پر حکومت نے مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، آئل، دودھ اور چائے سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ کی قیمتوں میں 20 روپےفی لیٹر اضافہ کردیا گیاہے جس کے بعد 197روپےلیٹر فروخت ہونے والا دودھ کا پیکٹ217روپے تک پہنچ گیا ہے، چائے کی پتی کے 450 گرام پیکٹ کی قیمت یکمشت 240 روپے اضافے کےبعد 508 سے748 روپےہوگئی ہے۔
اسی طرح 50 گرام پشاوری قہوہ جو پہلے 108 روپے کا تھا 45 روپے اضافے کےبعد 153 روپےکا ہوگیا ہے،کوکنگ آئل کی قیمت میں 141 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 30 روپے فی 135 گرام ٹیوب، نوڈلز کے چھوٹے کی قیمت میں 3 روپے، شہد کی250 گرام بوتل کی قیمت میں 38 روپے، مچھر مار لیکوڈ کی قیمت میں 19 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
دیگر مہنگی ہونے والی اشیاء میں شیونگ کریم، شیشہ صاف کرنے والا لیکوڈ، فیس کریم، بیکنگ پاؤڈر وغیرہ شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/utiliti-stotes-pak-infff.jpg