
دنیا بھر میں بدترین اقتصادی بحران اور مہنگائی کے باعث دیگر شعبوں کی طرح موبائل فونز کی فروخت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فونز کی فروخت کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے”CANALYS” نے رواں برس جولائی سے ستمبرکے درمیان عالمی سطح پر موبائل فونز کی فروخت سے متعلق اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کےدوران موبائل فونز کی فروخت گزشتہ سال کےاس عرصے میں ہونے والی فروخت سے9 فیصد کم رہی، 2014 کے بعد سے رواں سال کی تیسری سہ ماہی موبائل فونز کی فروخت کے حوالےسے بدترین ثابت ہوئی، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ رجحان آئندہ 9 ماہ تک برقرار رہ سکتا ہے۔
رپورٹ میں سمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنیوں کی کارکردگی بھی پیش کی گئی جس کے مطابق اس سہ ماہی کے دوران سام سنگ سب سے زیادہ موبائل فونز فروخت کرکے پہلے نمبر پر رہا ، ایپل دوسرے جبکہ چائنیز برانڈ شیاؤمی تیسرے نمبر پررہی۔
اسمارٹ فونز کی فروخت میں کمی کے عوامل پر روشنی ڈالتے ہوئے رپورٹ میں چین کے اندر اقتصادی سست روی اور کورونا لاک ڈاؤنز کو بڑے عوامل قرار دیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں شرح سود میں اضافہ اور توانائی کےذرائع کی قیمتیں بڑھنے کو بھی موبائل فونز کی فروخت میں کمی کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14smartphonesecsre.jpg