
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو ایسا کیا تحفہ بھیجا ہے جسے پاکر خود حارث رؤف بھی خوشی سے نہال ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پڑوسی ملک بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو اپنی 7 نمبر کی شرٹ تحفے میں بھیجی ہے، یہ شرٹ ایم ایس دھونی کیلئے انڈین پریمئر لیگ کی ٹیم چنئی سپر کنگنز کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔
حارث رؤف ایم ایس دھونی کی جانب سے یہ تحفہ پاکر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے اپنی اس خوشی کا اظہار ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھی کیا۔
https://twitter.com/x/status/1479439584769441794
انہوں نے ٹویٹر پر اس شرٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ اور کیپٹن کول ایم ایس دھونی نے مجھے اپنی شرٹ کا تحفہ بھیج کر اعزاز بخشا ہے ، 7 نمبر آج بھی اپنی شفقت اور جذبہ خیر سگالی کے اظہار سے لوگوں کے دل جیتتا ہے۔
حارث رؤف نے اپنی ٹویٹ میں آئی پی ایل کی فرنچائز ٹیم چنئی سپر کنگز کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آپ کی مہربانی اور حمایت کا بھی خصوصی شکریہ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/raf-dhoni.jpg