
موٹروے فنڈز میں خرد برد کیس میں ملوث نوشہرو فیروز کے ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تاشفین عالم کی بیرون ملک فرار ہونے کی تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز 19 نومبر کو دبئی فرار ہوئے جہاں سے غیر ملکی پرواز میں وہ آذربائیجان روانہ ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ سکھر حیدرآباد موٹر کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری میں کرپشن کا ایک اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز تاشفین عالم کو 1500ا یکٹر زمین کی خریداری کیلئے3 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے، تاہم مبینہ طور پر اس فنڈ کو استعمال کرنےکے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔
واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث تاشفین عالم گزشتہ 4 روز سے لاپتہ ہیں جس کے بعد انہیں نوکری سے معطل کردیا گیا تھا، چیف سیکرٹری سندھ نے واقعہ کی انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tashqainssa.jpg