
مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما مونس الہی اور رہنما پی ٹی آئی اعجاز چودھری کے درمیان ٹوئٹر پر نوک جھونک، مونس الٰہی کا اعجازچوہدری کو طعنہ، اعجازچوہدری کا سخت ردعمل
پی ٹی آئی سینیٹر اور سینئر رہنما اعجاز چودھری نے حمزہ شہباز اور ق لیگ کے رہنماؤں کی ملاقات کی خبر شیئر کرتے ہوئے مرزا غالب کے شعر کا سہارا لیتے ہوئے تنقید کی جس پر مونس الٰہی سامنے آگئے اور طنزیہ ردعمل دیا
اعجاز چودھری نے اپنے ٹوئٹر پیغام مرزا غالب کا شعر پڑھ کر تبصرہ کیا کہ ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔۔ دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا۔
https://twitter.com/x/status/1533734555689304064
اس پر مونس الہیٰ نے اعجاز چوہدری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جیسے آزادی مارچ میں کچھ لیڈران نے تھانے میں جا کر گرفتاری دے دی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1533742626050306048
جس پر اعجاز چوہدری نے جواب دیا کہ مونس بھائی !آپ کے بارے میں میری رائے تھی کہ آپ کو حق و باطل کی پہچان ہے، آپ کے گھر کے لئیے کبھی دعا نہیں کروں گاکہ پولیس وہی کچھ کرے جو میرے گھر اور میرے بھائی کے گھر ہوا۔اپنے والد گرامی سے پوچھ لیجیے
https://twitter.com/x/status/1533788338901045248
اس پر مونس الٰہی نے کہا کہ چوہدری صاحب ہمیں ایک دوسرے سے نہیں الجھنا چاہئے، ہمارا مشترکہ مخالف ن لیگ ہے، اس پر فوکس کریں۔
https://twitter.com/x/status/1533790703683153920
جس پر اعجازچوہدری نے جواب دیا کہ مونس صاحب میں آپ سے متفق ہوں۔ لیکن آپ نے میری پہلی ٹویٹ میں شاعرانہ اشعار کا نکتہ مس کر دیا۔ مجھے اپنے بارے آپ کے غلط تبصرے پر افسوس ہے۔
https://twitter.com/x/status/1533792385330814976
اس پر مونس الٰہی نے اعجازچوہدری سے معذرت کرلی۔
https://twitter.com/x/status/1533794955189071872
واضح رہے کہ آج چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کی حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی تھی، دونوں رہنماؤں نے حمزہ شہباز کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ مشکل وقت میں ہم آپکے ساتھ ہیں اور آُکے ساتھ چلیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3moonisejazchaudhry.jpg