
وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنے نے پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب میں اپنے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پنجاب میں حکومت سے لے کرپنجاب اسمبلی تک لوٹ مار کا بازار گرم ہے، وزیراعلی چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ آٹے کے پیسے بکسے میں ڈالر کر ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اینٹی کرپشن میں ایک سفید داڑھی والے نے لوٹ سیل لگائی ہوئی ہے، ان کے فرنٹ میں عنایت الک کروڑوں روپے کمارہا ہے اور آگے بھی پہنچا رہا ہے،اس حکومت کا ایک ایک دن پنجاب کے عوام پر بھاری پڑرہا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کے معاملے پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اقلیتی حکومت ہے کیونکہ ان کے پاس 186ارکان کی حمایت نہیں ہے،ان کے 6سے 7 ارکان ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں، ہمارے پاس ان کے ملک سے باہر جانے کار یکارڈ موجود ہے،ان کے پاس 175 ارکان ہے جنہیں جمع کرکے یہ 186 کا ڈرامہ رچانا چاہتے ہیں ،یہ بھی ایک فراڈ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1613268966398369800
رانا ثناء اللہ نے لاہور ہائیکورٹ سے وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر جلد فیصلہ سنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ روزانہ کی بنیاد پر اربوں کی کرپشن کررہے ہیں، ہم عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ انہیں مزید مہلت نا دی جائے۔
دوسری جانب اعتماد کے ووٹ کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی کارروائی دھوکے سے چلائی، پنجاب حکومت کے پاس تمام کوششوں کے باوجود نمبر پورے نہیں تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اس وقت تمام کارروائی جعلی ہوگی، رات 12 بجے کے بعد دوسرا یجنڈا جاری کیا گیا اس لیے پنجاب اسمبلی کا آج کا اجلاس غیر آئینی ہے، تسلیم نہیں کرتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rana111h1h2.jpg
Last edited by a moderator: