Noman Alam
Politcal Worker (100+ posts)
آٹھ مارچ عالمی یوم خواتین کے موقع پر مولویوں کے نام ، نعمان عالم کا پیغام
by Noman Alam
علم کا سرمایہ کل جو ہوتا مولوی
ممبر پہ ساری عمر نہ "کھلوتا" مولوی
میں مسلم ہوں وہ "بھنگی" ہے واللہ
نفرت کا یہ بیج تو نہ بوتا مولوی
حقوق مرداں پہ صرف نہ پھاڑتا گلا
حقوق نسواں پہ کاش کچھ بولتا مولوی
مسجد کی صفوں پہ جو اشکبار ہے
حالات یتما پہ بھی روتا مولوی
میں صدقے جاؤں ایسی تلقین دین پہ
اک فتویٰ امیر شہر پہ بھی تھونپتا مولوی
مسجد کے سامنے جو ہے کھل ا گٹر
اسکو تو بند کرنے کا کچھ سوچتا مولوی
بیوہ جو مری ہے بستی میں بھوک سے
اسکے لیے بھی دو آنسو روتا مولوی
یہاں پہ نہیں کمبخت واں پہ ہاتھ رکھ
کاش کام کی بات پہ کھولتا مولوی
ہو گا نیست و نابود ، عالم تو ہے یہود
ترازوے ایمان میں خود کو تولتا مولوی
نعمان عالم ، خارکوف ، یوکرین مورخہ آٹھ مارچ سن دو ہزار تیرہ