
وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ وہ جب مریم نواز کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو ان کی خوشی سے بانچھیں کھل اٹھتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے ٹانک میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ ویسے تو مولانا عورت کی حکمرانی کے خلاف ہیں اور کہتے ہیں کہ غیر مرد عورت کیلئے نامحرم ہوتا ہے مگر جب وہ مریم کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں تو خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔
انہوں نے کہا کہ جب مریم سے ملنے کے بعد واپس اپنے لوگوں میں آتے ہیں تو بہت برا منہ بنا لیتے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے مولانا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج کل ان کا وہ حال ہے کہ "مینوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنے"۔
وفاقی وزیر گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ جہاں کہیں بھی دھرنا دینا ہو اور جتنی بھی بڑی چوری کرنی ہو، مولانا کو مال دیکر بھیج دیں اور اپنے کام میں لگ جائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-nawaz.jpg