مولانا! لاہور چھوڑیں گھر پہنچیں،فواد چوہدری کا دلچسپ تبصرہ

13fawadtanzshabmolana.jpg

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات اور مولانا کی آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں شکست پر دلچسپ تبصرہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں حمایت کی درخواست کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس ملاقات پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں پنجابی کے مشہور محاورے کو تھوڑا تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ" میں صدقے اس تھانیدار کے جس نے سب کو ماں کی یاد کرائی"۔

https://twitter.com/x/status/1492857628208377859
انہوں نے کہا کہ دیکھ رہا ہوں کہ آج کل اپوزیشن کے لوگ چوہدری برادران سے ملاقاتیں کررہے ہیں ، آج شہباز شریف نے ملاقات کی کچھ دن پہلے مولانا بھی ان کے گھر پہنچے تھے، ہم عوام کی سیاست کرتے ہیں مگر مولانا مدرسوں کی سیاست کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نےشہباز شریف کو اپنے گھر پر صرف چائے ہی پلائی ہوگی اس سے زیادہ اپوزیشن والوں کو ق لیگ سے کچھ بھی نہیں مل سکےگا۔


فواد چوہدری نےاپوزیشن پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک تو عدم اعتماد کیلئے کوئی تاریخ تک نہیں دی، ان تلوں میں تیل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا ہے، پیپلزپارٹی نے بھی تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تحریک کی کامیابی کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے سیاسی رابطے تیز کردیئے گئے ہیں اسی سلسلے میں شہبا زشریف نے آج مسلم لیگ ق کی قیادت سے بھی ملاقات کی ہے۔

بلدیاتی الیکشن میں عمر امین گنڈا پور کی فتح پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ڈیرہ اسماعیل خان نے مولانا کو جواب دے دیا، لاہور چھوڑیں گھر پہنچیں مولانا۔۔۔

https://twitter.com/x/status/1492899048478711811