
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ نمبر گیم سے متعلق اپوزیشن کی تیاریوں پر اطمینا ن کا اظہار کیااور قوم کو جلد اس حکومت سے نجات دلانے پر بھی اتفاق کیا۔
اس دوران مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو سیاسی میدان میں اپوزیشن کی تیاریوں اور عدم اعتماد کے معاملے پر ہونے والی پیش رفت سےآگاہ کیا اور اپوزیشن کی تعداد سے متعلق بھی بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن نے حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور پیر کو اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کروانے پر بھی اتفاق کرلیا ہے، اس حوالے سے واضح اعلان چیئرمین پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے اختتام پر اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5fazlunawaz.jpg